ون ڈے سیریز سے قبل آسٹریلوی اور انگلش کپتانوں کا چائے کی میز پر فوٹو شوٹ

سڈنی: آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز سے قبل کپتانوں کا منفرد فوٹو شوٹ وائرل ہو گیا ہے۔
آسٹریلوی کپتان مچل مارش اور انگلینڈ کے کپتان ہیری بروک کا فوٹو شوٹ پرتھ اسٹیڈیم میں پرتکلف چائے کی میز پر ہوا۔ دونوں کپتانوں نے ہاتھ میں چائے کا کپ پکڑ کر تصاویر بنوائیں۔
تصاویر کے ساتھ دیے گئے ’کپ آف ٹی‘ کے کیپشن نے اس فوٹو شوٹ کو وائرل کر دیا۔
دونوں کپتانوں نے اس موقع پر ٹرافی کی رونمائی بھی کی۔
آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے کل پرتھ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
موضوعات:کرکٹ
اشتہار











