رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 9° صاف 17° / 8°فجر 05:34ظہر 12:16عصر 16:00مغرب 17:36عشا 18:59
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
وزیر اعلیٰ بلوچستان سے عالمی بینک کی کنٹری ڈائریکٹر کی ملاقات، ترقیاتی تعاون بڑھانے پر اتفاقلاہور: الیکٹرک بس میں لڑکی کو دھکا دینے والا کنڈکٹر گرفتار، وزیراعلیٰ پنجاب کا نوٹسہیڈ کوچ مائیک ہیسن کا سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کی کارکردگی پر اطمینانامریکا کا ایرانی دعویٰ مسترد: بحرین کی جانب دو ڈرون مار گرائے، ایران کا امریکی ڈرون گرانے کا دعویٰپی ایس ایل 12: راولپنڈیز نے ایڈم ووجز کو ہیڈ کوچ مقرر کر دیامنرلز انویسٹمنٹ فورم اختتام پذیر، 13 معاہدے طے، وزیراعظم کا خام معدنیات کی برآمد ختم کرنے پر زورحکومت کا سکوک بانڈز کیلئے ایسٹ رجسٹری کمپنی بنانے کا فیصلہاسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم، وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول معطلپٹرولیم لیوی میں ایک روپے 65 پیسے فی لیٹر کمی، پیٹرول پر لیوی 63 روپے 64 پیسےصدرِ مملکت آصف علی زرداری لاہور پہنچ گئے، پیپلز پارٹی پنجاب کی قیادت سے ملاقاتیں متوقعہفتہ وار مہنگائی میں 0.46 فیصد کمی، سالانہ شرح 11.21 فیصدایمرجنگ نیشنز ٹرافی: پاکستان ویمن ٹیم نے تھائی لینڈ کو 24 رنز سے ہرا دیا

پاکستان اور سری لنکا کا پہلا ٹیسٹ ڈرا، سعود شکیل دوسری اننگز میں بھی سنچری سے محروم

پاکستان اور سری لنکا کا پہلا ٹیسٹ ڈرا، سعود شکیل دوسری اننگز میں بھی سنچری سے محروم

راولپنڈی: پاکستان اور سری لنکا کے درمیان راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا پہلا ٹیسٹ میچ بارش اور خراب موسم کے باعث ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہو گیا۔ پانچوں روز موسم کی مداخلت سے کھیل متاثر رہا اور کسی بھی دن مقررہ 90 اوورز مکمل نہ ہو سکے۔

پہلی اننگز

پاکستان نے ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں کے نقصان پر 434 رنز بنا کر اننگز ڈیکلیئر کی۔ سعود شکیل 93 رنز بنا کر نمایاں رہے، تاہم سنچری سے صرف 7 رنز کی دوری پر آؤٹ ہو گئے۔ طیب عارف نے 57، عرفات منہاس نے 52، محمد طحہٰ نے 51، کپتان بابر اعظم نے 50 اور وکٹ کیپر بیٹر محمد غازی غوری نے 48 رنز بنائے۔

سری لنکا کی جانب سے اسیتھا فرنینڈو اور دلشان مدوشنکا نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ لاہیرو کمارا اور سونل دینوشا نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

جواب میں سری لنکا نے پہلی اننگز میں 446 رنز بنا کر پاکستان کے خلاف 12 رنز کی معمولی برتری حاصل کر لی۔ دھننجیا ڈی سلوا نے 167 اور کپتان کوشال مینڈس نے 119 رنز بنائے، جنہوں نے پانچویں وکٹ کے لیے 249 رنز کی شراکت قائم کی۔ کامندو مینڈس نے 58 اور لاہیرو اودارا نے 42 رنز بنائے۔

چوتھے روز سری لنکا نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 404 رنز سے اننگز دوبارہ شروع کی، تاہم ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے فاسٹ بولر ثاقب خان نے مزید 6 وکٹیں حاصل کیں اور سری لنکا 446 رنز پر آؤٹ ہو گیا۔ ثاقب خان نے 130 رنز دے کر 7 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ محمد عباس نے 2 اور رضا اللہ نے ایک وکٹ لی۔ ٹیسٹ ڈیبیو پر ایک اننگز میں 7 وکٹیں لینے والے وہ پاکستان کے چوتھے بولر بن گئے۔

دوسری اننگز

12 رنز کے خسارے کے ساتھ دوسری اننگز شروع کرنے والی پاکستانی ٹیم کو ابتدائی وکٹیں گرنے کے باعث مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ آخری روز لاہیرو کمارا نے پہلے ہی اوور کی پہلی گیند پر اذان اویس کو 22 رنز پر آؤٹ کیا، جبکہ اگلے اوور میں اسیتھا فرنینڈو نے محمد طحہٰ کو 24 رنز پر آؤٹ کر دیا۔ اس وقت مجموعی اسکور 57 رنز تھا۔

اس کے بعد بابر اعظم اور سعود شکیل نے 50 رنز کی شراکت قائم کی۔ بابر اعظم 34 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جبکہ سلمان علی آغا 13 رنز بنا سکے۔ سعود شکیل نے 210 گیندوں پر 97 رنز بنائے اور مسلسل دوسری اننگز میں بھی سنچری مکمل نہ کر سکے۔ وکٹ کیپر بیٹر محمد غازی غوری نے 35 رنز کی اننگز کھیلی۔

پاکستان نے دوسری اننگز میں 84.5 اوورز کھیل کر 8 وکٹوں کے نقصان پر 284 رنز بنائے اور مجموعی برتری 272 رنز ہو گئی۔ تاہم بارش، خراب موسم اور روشنی کی صورتحال کے باعث مزید کھیل ممکن نہ ہو سکا اور امپائرز نے میچ ڈرا قرار دے دیا۔

ثاقب خان کو بہترین بولنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 17 نومبر سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، جس میں سیریز کے نتیجے کا فیصلہ ہوگا۔

اشتہار