رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 9° صاف 17° / 8°فجر 05:34ظہر 12:16عصر 16:00مغرب 17:36عشا 18:59
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
وزیر اعلیٰ بلوچستان سے عالمی بینک کی کنٹری ڈائریکٹر کی ملاقات، ترقیاتی تعاون بڑھانے پر اتفاقلاہور: الیکٹرک بس میں لڑکی کو دھکا دینے والا کنڈکٹر گرفتار، وزیراعلیٰ پنجاب کا نوٹسہیڈ کوچ مائیک ہیسن کا سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کی کارکردگی پر اطمینانامریکا کا ایرانی دعویٰ مسترد: بحرین کی جانب دو ڈرون مار گرائے، ایران کا امریکی ڈرون گرانے کا دعویٰپی ایس ایل 12: راولپنڈیز نے ایڈم ووجز کو ہیڈ کوچ مقرر کر دیامنرلز انویسٹمنٹ فورم اختتام پذیر، 13 معاہدے طے، وزیراعظم کا خام معدنیات کی برآمد ختم کرنے پر زورحکومت کا سکوک بانڈز کیلئے ایسٹ رجسٹری کمپنی بنانے کا فیصلہاسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم، وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول معطلپٹرولیم لیوی میں ایک روپے 65 پیسے فی لیٹر کمی، پیٹرول پر لیوی 63 روپے 64 پیسےصدرِ مملکت آصف علی زرداری لاہور پہنچ گئے، پیپلز پارٹی پنجاب کی قیادت سے ملاقاتیں متوقعہفتہ وار مہنگائی میں 0.46 فیصد کمی، سالانہ شرح 11.21 فیصدایمرجنگ نیشنز ٹرافی: پاکستان ویمن ٹیم نے تھائی لینڈ کو 24 رنز سے ہرا دیا

190 ملین پاؤنڈ کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا کے خلاف اپیلیں 18 نومبر کو سماعت کے لیے مقرر

190 ملین پاؤنڈ کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا کے خلاف اپیلیں 18 نومبر کو سماعت کے لیے مقرر
فائل فوٹو: اسلام آباد ہائیکورٹ کی عمارت — تصویر: بشکریہ adapk.com

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا کے خلاف اپیلیں مقرر کر دی ہیں۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف 18 نومبر کو ان اپیلوں کی سماعت کریں گے۔ عدالت نے سزا کے خلاف اپیلوں پر وکلا سے دلائل طلب کر رکھے ہیں۔

گزشتہ سماعت کا دو صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کر دیا گیا ہے، جس میں عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ کی اپیلوں کی پیپر بکس 7 روز میں تیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں توقع ظاہر کی ہے کہ سلمان صفدر اور لطیف کھوسہ ملاقات کے بعد سیاسی معاملات پر بات نہیں کریں گے اور خود کو صرف قانونی معاملات تک محدود رکھیں گے۔

عدالتی فیصلے کے مطابق ایڈووکیٹ جنرل ملاقات کرائیں گے جس کا دورانیہ ایک گھنٹے سے کم نہیں ہوگا۔

لطیف کھوسہ نے کہا کہ ملاقات نہ ہونے کی وجہ سے وہ دلائل نہیں دے سکتے۔ سلمان صفدر نے کہا کہ انہیں اپیل پر دلائل کے لیے ہدایات مل چکی ہیں، تاہم ملاقات کا دورانیہ کم تھا۔ وکلا کی استدعا پر دلائل کی تیاری کے لیے ایک ہفتے کا وقت دیا گیا ہے۔

اشتہار