ہماری اسمبلی کی روایات بلڈوز کی گئیں: وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی

کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ وہ اسمبلی سے واک آؤٹ نہیں کر سکتے، لیکن انہیں اس اسمبلی سے واک آؤٹ کرایا جائے۔ ان کے بقول ہماری اسمبلی کی روایات کو بلڈوز کیا گیا ہے۔
بلوچستان اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ ایک رکن کا انٹرویو سامنے آیا ہے، میں اس کا جواب دینا نہیں چاہتا، وہ اتنا بڑا سردار نہیں کہ میں اس سے خوفزدہ ہوں۔ ہم نے دہشت گرد تنظیموں کی پرواہ نہیں کی۔
سرفراز بگٹی نے کہا کہ میں شرمندہ ہوں کہ ایسی اسمبلی میں بیٹھا ہوں جس میں وہ موصوف رکن ہیں۔
میری بہن اور خاتون رکن اسمبلی کے بارے میں جو کہا گیا، اس کی مذمت کرتا ہوں۔ ہماری تربیت ایسی نہیں کہ ہم خاتون کے بارے میں ایسے ریمارکس دیں۔
اشتہار










