رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 16° جزوی بادل 20° / 9°فجر 05:38ظہر 12:18عصر 15:57مغرب 17:33عشا 18:57
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
میر علی میں فوجی کارروائی کے بعد امن، شہریوں اور مشران کا تعاون کا اعلانصومالیہ کا یو اے ای کے سفیر کو 72 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم، اپنا سفیر بھی واپس بلا لیاپاکستان نے بھارتی طیاروں پر فضائی حدود کی پابندی 24 دسمبر تک بڑھا دیپیٹرول ایک روپے مہنگا، نئی قیمت 323 روپے فی لیٹر، ڈیزل 355 روپے پر برقرارایوان صدر میں پیپلز پارٹی کا اہم اجلاس، نئے صوبوں اور قانون سازی پر غورٹرمپ، پوتن اور شی کا مشترکہ اعلامیہ: جوہری جنگ جیتی نہیں جا سکتیانتھروپک کی نیس ڈیک پر شاندار لسٹنگ، مالیت 1.8 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے کا امکانعالمی عدالتِ انصاف نے میانمار کو روہنگیا نسل کشی کا ذمہ دار قرار دے دیاآئی جی اسلام آباد کی ننھے شطرنج کے کھلاڑی عبدالرحمن سے ملاقات، ہر ممکن معاونت کی یقین دہانیبیرسٹر گوہر کا پیپلز پارٹی سے سیٹیں واپس کرنے کا مطالبہراولپنڈی ٹیسٹ: سونل دینوشا کا میچ ابھی ختم نہ ہونے اور مزید رنز بنانے کا عزمفلم انڈسٹری کی بحالی، فلم سٹی کے قیام پر پنجاب اسپیکر سے پروڈیوسرز کا تبادلہ خیال

کوئٹہ جیل: فوڈ اتھارٹی کے ڈائریکٹر آپریشنز کاشف زبیر کا قیدیوں کے کھانے کا معائنہ

کوئٹہ جیل: فوڈ اتھارٹی کے ڈائریکٹر آپریشنز کاشف زبیر کا قیدیوں کے کھانے کا معائنہ

کوئٹہ: بلوچستان فوڈ اتھارٹی کے ڈائریکٹر آپریشنز کاشف زبیر نے ڈپٹی ڈائریکٹر نصیب اللہ ناصر اور انسپیکشن ٹیموں کے ہمراہ کوئٹہ جیل کا دورہ کیا، جہاں قیدیوں کو فراہم کیے جانے والے کھانے کے معیار، کچن کے انتظامات اور صفائی ستھرائی کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

کچن اور اسٹور روم کا معائنہ

دورے کے دوران ڈائریکٹر آپریشنز نے جیل کے کچن، اسٹور روم اور کھانے کی تیاری و تقسیم کے مختلف مراحل کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر کھانے میں استعمال ہونے والے آئل، آٹا، دالوں، سبزیوں اور دیگر اشیائے خوردونوش کے معیار، ذخیرہ کرنے کے طریقہ کار اور حفظانِ صحت کے اصولوں پر عملدرآمد کو بھی چیک کیا گیا۔

ایس ایس پی جیل خانہ جات حمید اللہ نے ڈائریکٹر آپریشنز اور ان کی ٹیم کو جیل میں کھانے کی تیاری، قیدیوں کو خوراک کی فراہمی اور صفائی ستھرائی کے انتظامات سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔

جیل انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا

ڈائریکٹر آپریشنز کاشف زبیر نے مجموعی طور پر کھانے کے معیار اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے جیل انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ معیاری اور محفوظ خوراک کی فراہمی ہر شہری کا بنیادی حق ہے، جس میں جیلوں اور دیگر سرکاری اداروں میں فراہم کی جانے والی خوراک بھی شامل ہے۔

بلوچستان فوڈ اتھارٹی عوامی صحت کے تحفظ کے لیے خوراک کی تیاری، ذخیرہ اندوزی اور تقسیم کے تمام مراحل میں حفظانِ صحت کے اصولوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ سرکاری و نجی اداروں میں خوراک کے معیار اور صفائی کے انتظامات کا جائزہ لینے کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا تاکہ صحت بخش اور محفوظ خوراک کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔

اشتہار