کوئٹہ: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو حافظ محمد طارق کی صدارت میں زیرِ التوا کیسز کا جائزہ

کوئٹہ: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) حافظ محمد طارق کی زیر صدارت کورٹ میں زیرِ التوا کیسز کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں ڈسٹرکٹ اٹارنی، سٹی، صدر، سریاب اور کچلاک کے متعلقہ افسران سمیت تمام تحصیلداران نے شرکت کی۔
اجلاس میں کوئٹہ کے مختلف زیرِ التوا کیسز، لینڈ ایکوزیشن، سریاب، سبزل، نسٹ، ایجوکیشنل سٹی اور دیگر اہم امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر متعلقہ کیسز میں درپیش مسائل و مشکلات، قانونی پیچیدگیوں اور پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجیحی بنیادوں پر نمٹانے کی ہدایت
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) حافظ محمد طارق نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ زیرِ التوا کیسز کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹانے، ضروری ریکارڈ کی بروقت فراہمی اور باہمی رابطہ کاری کو یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان
اشتہار










