رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 16° جزوی بادل 20° / 9°فجر 05:38ظہر 12:18عصر 15:57مغرب 17:33عشا 18:57
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
میر علی میں فوجی کارروائی کے بعد امن، شہریوں اور مشران کا تعاون کا اعلانصومالیہ کا یو اے ای کے سفیر کو 72 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم، اپنا سفیر بھی واپس بلا لیاپاکستان نے بھارتی طیاروں پر فضائی حدود کی پابندی 24 دسمبر تک بڑھا دیپیٹرول ایک روپے مہنگا، نئی قیمت 323 روپے فی لیٹر، ڈیزل 355 روپے پر برقرارایوان صدر میں پیپلز پارٹی کا اہم اجلاس، نئے صوبوں اور قانون سازی پر غورٹرمپ، پوتن اور شی کا مشترکہ اعلامیہ: جوہری جنگ جیتی نہیں جا سکتیانتھروپک کی نیس ڈیک پر شاندار لسٹنگ، مالیت 1.8 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے کا امکانعالمی عدالتِ انصاف نے میانمار کو روہنگیا نسل کشی کا ذمہ دار قرار دے دیاآئی جی اسلام آباد کی ننھے شطرنج کے کھلاڑی عبدالرحمن سے ملاقات، ہر ممکن معاونت کی یقین دہانیبیرسٹر گوہر کا پیپلز پارٹی سے سیٹیں واپس کرنے کا مطالبہراولپنڈی ٹیسٹ: سونل دینوشا کا میچ ابھی ختم نہ ہونے اور مزید رنز بنانے کا عزمفلم انڈسٹری کی بحالی، فلم سٹی کے قیام پر پنجاب اسپیکر سے پروڈیوسرز کا تبادلہ خیال

کوئٹہ: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو حافظ محمد طارق کی صدارت میں کھاد اور زرعی انکم ٹیکس کا جائزہ

کوئٹہ: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو حافظ محمد طارق کی صدارت میں کھاد اور زرعی انکم ٹیکس کا جائزہ
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

کوئٹہ: ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہر اللہ بادینی کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) کوئٹہ حافظ محمد طارق کی زیرِ صدارت ضلعے میں کھاد کی سپلائی، ترسیل، ویری فکیشن اور ایگریکلچر انکم ٹیکس کے حوالے سے سب کمیٹی کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں ایگریکلچر آفیسران، تحصیلداران، پٹواریوں سمیت متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں زمینداروں کو درپیش مشکلات، ایگریکلچر انکم ٹیکس، کھاد کی دستیابی اور ترسیل کے طریقہ کار سمیت مختلف امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

متعلقہ افسران کو ہدایات

اس موقع پر متعلقہ افسران کو ہدایت کی گئی کہ تمام امور کا باریک بینی سے جائزہ لے کر حقائق پر مبنی جامع رپورٹ مرتب کی جائے اور ایک ہفتے کے اندر پیش کی جائے تاکہ مسائل کے حل اور متعلقہ معاملات کو مؤثر انداز میں آگے بڑھایا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے ایسی پالیسی مرتب کی جائے گی جس سے زمینداروں کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے اور انہیں بروقت مل سکے۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

اشتہار