کوئٹہ: ڈپٹی کمشنر کی صدارت میں پریکرسرز ٹریکنگ سسٹم کے نفاذ کا جائزہ اجلاس

کوئٹہ: ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی زیرِ صدارت پریکرسرز ٹریکنگ اینڈ ٹریس ایبلٹی سسٹم (PTTS) کے نفاذ اور مؤثر عملدرآمد کے حوالے سے ڈسٹرکٹ لیول امپلیمنٹیشن کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس کوئٹہ، سی ٹی ڈی، اسپیشل برانچ، انٹیلی جنس بیورو، کسٹمز، محکمہ زراعت، محکمہ صنعت، لوکل گورنمنٹ، آئی ایس آئی، ملٹری انٹیلی جنس، فرنٹیئر کور، محکمہ مائنز اینڈ منرلز، این ای پی ایس اے اور کوئٹہ کی مختلف تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز سمیت متعلقہ اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔
پریکرسرز کی نگرانی کا جائزہ
اجلاس میں پریکرسرز کی خرید و فروخت، ترسیل، نقل و حرکت، نگرانی اور ٹریس ایبلٹی کے نظام کو مؤثر بنانے کے حوالے سے مختلف امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر متعلقہ محکموں کے مابین معلومات کے تبادلے، باہمی رابطہ کاری اور مشترکہ حکمت عملی کے ذریعے نظام پر مؤثر عملدرآمد کو یقینی بنانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پریکرسرز کی مؤثر نگرانی اور ٹریکنگ کے لیے تمام متعلقہ اداروں کا باہمی تعاون اور مربوط حکمت عملی انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔
ہدایات اور عملدرآمد
انہوں نے ہدایت کی کہ تمام ادارے اپنی ذمہ داریاں پوری سنجیدگی اور پیشہ ورانہ انداز میں ادا کریں اور مقررہ نظام کے تحت نگرانی، ریکارڈ کی دستیابی اور ضروری معلومات کے تبادلے کو یقینی بنائیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی سطح پر تمام متعلقہ اداروں کے درمیان مؤثر رابطہ کاری کے ذریعے پریکرسرز ٹریکنگ اینڈ ٹریس ایبلٹی سسٹم کے نفاذ کو کامیاب بنایا جائے گا، تاکہ اس حوالے سے حکومتی اقدامات اور طے شدہ پالیسی پر مکمل عملدرآمد یقینی ہو سکے۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان











