رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 16° جزوی بادل 20° / 9°فجر 05:38ظہر 12:18عصر 15:57مغرب 17:33عشا 18:57
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
میر علی میں فوجی کارروائی کے بعد امن، شہریوں اور مشران کا تعاون کا اعلانصومالیہ کا یو اے ای کے سفیر کو 72 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم، اپنا سفیر بھی واپس بلا لیاپاکستان نے بھارتی طیاروں پر فضائی حدود کی پابندی 24 دسمبر تک بڑھا دیپیٹرول ایک روپے مہنگا، نئی قیمت 323 روپے فی لیٹر، ڈیزل 355 روپے پر برقرارایوان صدر میں پیپلز پارٹی کا اہم اجلاس، نئے صوبوں اور قانون سازی پر غورٹرمپ، پوتن اور شی کا مشترکہ اعلامیہ: جوہری جنگ جیتی نہیں جا سکتیانتھروپک کی نیس ڈیک پر شاندار لسٹنگ، مالیت 1.8 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے کا امکانعالمی عدالتِ انصاف نے میانمار کو روہنگیا نسل کشی کا ذمہ دار قرار دے دیاآئی جی اسلام آباد کی ننھے شطرنج کے کھلاڑی عبدالرحمن سے ملاقات، ہر ممکن معاونت کی یقین دہانیبیرسٹر گوہر کا پیپلز پارٹی سے سیٹیں واپس کرنے کا مطالبہراولپنڈی ٹیسٹ: سونل دینوشا کا میچ ابھی ختم نہ ہونے اور مزید رنز بنانے کا عزمفلم انڈسٹری کی بحالی، فلم سٹی کے قیام پر پنجاب اسپیکر سے پروڈیوسرز کا تبادلہ خیال

کوئٹہ: انٹرنل آڈٹ یونٹ کے افسران کے لیے اسکل ڈویلپمنٹ ٹریننگ کا پانچواں روز

کوئٹہ: انٹرنل آڈٹ یونٹ کے افسران کے لیے اسکل ڈویلپمنٹ ٹریننگ کا پانچواں روز
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

کوئٹہ: محکمہ خزانہ بلوچستان کے زیر اہتمام انٹرنل آڈٹ یونٹ کی استعدادِ کار میں اضافے اور افسران کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو مزید مؤثر بنانے کے لیے جاری اسکل ڈویلپمنٹ ٹریننگ کے پانچویں روز مختلف اہم مالیاتی اور انتظامی امور پر تربیتی سیشنز کا انعقاد کیا گیا۔

تربیتی سیشنز

پہلے سیشن میں ایڈیشنل سیکرٹری بجٹ مسٹر فخرالدین نے بجٹ اور پراجیکٹ مینجمنٹ کے موضوعات پر شرکاء کو تفصیلی آگاہی فراہم کی۔

دوسرے سیشن میں ایڈیشنل سیکرٹری بجٹ مسٹر فیاض علی نے ڈرائنگ اینڈ ڈسبرسنگ آفیسرز (DDOs) کی ذمہ داریوں، مالیاتی امور اور سرکاری ریکارڈ کی مؤثر دیکھ بھال کے حوالے سے تربیت فراہم کی۔

تربیتی پروگرام کے آخری سیشن میں ایڈیشنل سیکرٹری ڈویلپمنٹ محمد قاسم نے ترقیاتی بجٹ، ترقیاتی منصوبوں کے پورٹ فولیو، فنڈز کے اجراء اور تخصیص کی پالیسیوں، مختلف شعبوں کے لیے بجٹ کی تقسیم، کارپوریٹ سوشل ریسپانسبلٹی (CSR) اور ترقیاتی منصوبوں میں ترامیم و منسوخی کے طریقہ کار پر تفصیلی بریفنگ دی۔

ٹریننگ کا مقصد انٹرنل آڈٹ یونٹ کے افسران کی پیشہ ورانہ مہارتوں میں اضافہ، مالیاتی نظم و ضبط کا فروغ اور سرکاری وسائل کے مؤثر، شفاف اور ذمہ دارانہ استعمال کو یقینی بنانے کے لیے ادارہ جاتی استعدادِ کار کو مزید مستحکم بنانا ہے۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

موضوعات:
اشتہار