رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 12° صاف 19° / 7°فجر 05:43ظہر 12:20عصر 15:55مغرب 17:32عشا 18:56
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
ریڈ زون کی بندش: وفاقی آئینی عدالت اور اسلام آباد ہائیکورٹ میں کل چھٹیعمان کے قریب سمندری بارودی سرنگوں سے دو آئل ٹینکرز میں آگ لگ گئیانتخابی اصلاحات کمیٹی پر ڈیڈلاک، حکومت پی ٹی آئی کے بغیر کمیٹی بنانے پر غورکم جونگ ان: شمالی کوریا ایٹمی ہتھیاروں سے کبھی دستبردار نہیں ہوگارانا عرفان نے ورلڈ کپ آف اسنوکر جیت لیاٹرمپ نے ایران کے خلاف تمام آپشنز کھلے رکھے ہیں: جیرڈ کشنرمکہ معاہدے کے رکن ممالک کا اسلام آباد اجلاس، یمن کی صورتحال ایجنڈے میں شامل: خواجہ آصفامریکی حمایت کے بغیر بھی ایران پر حملے کے لیے تیار ہیں، اسرائیلی فوجبلاول بھٹو کا نئے صوبوں پر ریفرنڈم کی مخالفت، پارلیمنٹ کے ذریعے فیصلے پر زوراذلان شاہ ہاکی: پاکستان اور ملائیشیا کا میچ 5-5 سے برابر، ملائیشیا فائنل میںبلوچستان بھر میں جے یو آئی کا احتجاجی دھرنا، اہم شاہراہیں بندآئرلینڈ کرکٹ ٹیم جنوری 2027 میں پہلی بار پاکستان کا دورہ کرے گی

گوادر: ہوٹل و ریسٹورنٹ مالکان کا اجلاس، صفائی اور تجاوزات کی روک تھام پر زور

گوادر: ہوٹل و ریسٹورنٹ مالکان کا اجلاس، صفائی اور تجاوزات کی روک تھام پر زور

گوادر: میونسپل کارپوریشن گوادر کے چیئرمین ماجد جوہر کی زیرِ صدارت جاوید کمپلیکس میں ہوٹلوں، ریسٹورنٹس اور فوڈ اسٹالز کے مالکان کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں علاقے میں صفائی ستھرائی، ٹریفک کی روانی، فٹ پاتھوں کی دستیابی اور شہری نظم و ضبط سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں اس امر پر زور دیا گیا کہ تجارتی سرگرمیوں کے ساتھ شہریوں کی سہولت، صاف ستھرا ماحول اور آمدورفت کی روانی برقرار رکھنا بھی کاروباری مالکان اور میونسپل کارپوریشن کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

کاروباری مالکان سے تعاون کی اپیل

چیئرمین ماجد جوہر نے کہا کہ بلدیاتی پالیسی کے تحت شہری علاقوں میں صفائی ستھرائی، تجاوزات کی روک تھام، فٹ پاتھوں کو پیدل چلنے والوں کے لیے کھلا رکھنے اور ٹریفک کی روانی یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں گے۔

انہوں نے کاروباری مالکان پر زور دیا کہ وہ اپنے کاروباری مقامات کے اطراف صفائی برقرار رکھیں، فٹ پاتھوں اور عوامی گزرگاہوں پر سامان رکھنے سے گریز کریں اور شہری نظم و ضبط کے قیام میں میونسپل کارپوریشن سے تعاون کریں۔

اشتہار