گوادر: گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج میں 67 لاکھ کی لاگت سے پارکنگ شیڈ مکمل

گوادر: 19 نومبر کو بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو (BSDI) فیز ون کے تحت گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج گوادر میں 67 لاکھ 33 ہزار روپے کی لاگت سے پارکنگ شیڈ کی تعمیر مکمل کر لی گئی۔
یہ منصوبہ محکمہ مواصلات و تعمیرات، فزیکل پلاننگ اینڈ ہاؤسنگ حکومت بلوچستان کے زیرِ نگرانی، ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس کے فیصلے اور ڈپٹی کمشنر گوادر نقیب اللہ کاکڑ کی خصوصی کاوشوں و نگرانی میں پایۂ تکمیل تک پہنچایا گیا۔
صوبائی حکومت بلوچستان کی تعلیم دوست اور ترقیاتی پالیسی کے تحت مکمل ہونے والے اس منصوبے سے کالج کے طلبہ، اساتذہ اور عملے کو پارکنگ کی بہتر سہولت میسر آئے گی۔ اس سے تعلیمی اداروں میں بنیادی سہولیات کی بہتری اور سازگار تعلیمی ماحول کے فروغ میں بھی مدد ملے گی۔
اشتہار











