رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 15° صاف 19° / 7°فجر 05:43ظہر 12:20عصر 15:55مغرب 17:32عشا 18:56
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
ریڈ زون کی بندش: وفاقی آئینی عدالت اور اسلام آباد ہائیکورٹ میں کل چھٹیعمان کے قریب سمندری بارودی سرنگوں سے دو آئل ٹینکرز میں آگ لگ گئیانتخابی اصلاحات کمیٹی پر ڈیڈلاک، حکومت پی ٹی آئی کے بغیر کمیٹی بنانے پر غورکم جونگ ان: شمالی کوریا ایٹمی ہتھیاروں سے کبھی دستبردار نہیں ہوگارانا عرفان نے ورلڈ کپ آف اسنوکر جیت لیاٹرمپ نے ایران کے خلاف تمام آپشنز کھلے رکھے ہیں: جیرڈ کشنرمکہ معاہدے کے رکن ممالک کا اسلام آباد اجلاس، یمن کی صورتحال ایجنڈے میں شامل: خواجہ آصفامریکی حمایت کے بغیر بھی ایران پر حملے کے لیے تیار ہیں، اسرائیلی فوجبلاول بھٹو کا نئے صوبوں پر ریفرنڈم کی مخالفت، پارلیمنٹ کے ذریعے فیصلے پر زوراذلان شاہ ہاکی: پاکستان اور ملائیشیا کا میچ 5-5 سے برابر، ملائیشیا فائنل میںبلوچستان بھر میں جے یو آئی کا احتجاجی دھرنا، اہم شاہراہیں بندآئرلینڈ کرکٹ ٹیم جنوری 2027 میں پہلی بار پاکستان کا دورہ کرے گی

گوادر میں ممکنہ آبی قلت پر انیس طارق گورگیج کی زیرِ صدارت اجلاس

گوادر میں ممکنہ آبی قلت پر انیس طارق گورگیج کی زیرِ صدارت اجلاس

گوادر: ڈائریکٹر جنرل گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی انیس طارق گورگیج کی زیرِ صدارت اجلاس میں گوادر میں پانی کی موجودہ صورتحال، مستقبل میں ممکنہ قلت اور نئے آبی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں چیف انجینئر جی ڈی اے حاجی سید محمد، پروجیکٹ ڈائریکٹر واٹر میرجان بلوچ اور اسسٹنٹ انجینئر کمبر کلمتی شریک تھے۔

اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل کو شادی کور اور سوڈ ڈیم سے پانی کی فراہمی، ٹرانسمیشن و ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک، واٹر ریزروائرز اور شہر کے مختلف علاقوں میں پانی کی تقسیم کے نظام پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ اس وقت شادی کور اور سوڈ ڈیم سے تقریباً 3.7 ملین گیلن یومیہ پانی فراہم کیا جا رہا ہے، تاہم بارشیں نہ ہونے اور سوڈ ڈیم میں پانی کے ذخیرے میں کمی کے باعث آئندہ دنوں میں فراہمی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

ممکنہ قلت سے نمٹنے کے لیے GPA ڈی سیلینیشن پلانٹ اور ٹینکرز کے ذریعے ہنگامی فراہمی کے انتظامات بھی زیرِ غور آئے۔ اجلاس میں گوادر کے لیے مجوزہ 2 ملین گیلن یومیہ (2 MGD) ڈی سیلینیشن پلانٹ کی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔

مستقل حل کے لیے ہدایات

ڈائریکٹر جنرل نے متعلقہ حکام کو منصوبے کی تکنیکی و انتظامی تیاریوں کو تیز کرنے اور اسے عملی شکل دینے کے لیے ضروری اقدامات کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ گوادر کی مستقبل کی آبی ضروریات پوری کرنے اور پانی کے ممکنہ بحران سے مستقل بنیادوں پر نمٹنے کے لیے سمندری پانی کو قابلِ استعمال بنانا ایک اہم اور قابلِ اعتماد ذریعہ ثابت ہو سکتا ہے۔ اس مقصد کے لیے طویل المدتی منصوبہ بندی اور موجودہ آبی وسائل کے مؤثر استعمال کو یقینی بنایا جائے۔

اشتہار