رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 19° جزوی بادل 21° / 8°فجر 05:37ظہر 12:17عصر 15:57مغرب 17:34عشا 18:57
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
آبنائے ہرمز میں اماراتی کمپنی کے جہاز پر حملہ، ایک اہلکار لاپتا، 11 زخمیسندھ میں خون بہا تو ذمہ دار بلاول بھٹو ہوں گے: مصطفیٰ کمالدشمن کی کارروائی پر جواب زیادہ سخت ہوگا، جغرافیائی حدود کا پابند نہیں: ایرانی فوجنجکاری کمیشن اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی کے انضمام کی تیاریبحرین اور کویت پر ایرانی حملے خطرناک کشیدگی کا باعث: قطری وزارت خارجہبلاول بھٹو: گزشتہ روز کچھ زیادہ سچ بول دیا، تنقید کرنے والوں کو جوابامریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ تل ابیب پہنچ گئے، اسرائیلی فوجی قیادت سے ملاقاتبیرسٹر گوہر کا چیف جسٹس سے مطالبہ: انصاف ہوتا ہوا نظر آئے، دنیا عدالتوں کو دیکھ رہی ہےلٹن داس ٹیسٹ کی ایک اننگز میں 8 شکار کرنے والے پہلے وکٹ کیپر بن گئےموبائل ایپ سے قرضوں پر شرحِ منافع میں 67 فیصد کمیبابراعظم کو صرف ایک لمبی اننگز کی ضرورت ہے: یونس خانشفقت امانت علی کا خون کے سرطان میں مبتلا ہونے کا انکشاف

گوادر: جامعہ گوادر میں اسپرنگ 2027 کے داخلہ ٹیسٹ اور امتحانی شیڈول پر اعلیٰ سطحی اجلاس

گوادر: جامعہ گوادر میں اسپرنگ 2027 کے داخلہ ٹیسٹ اور امتحانی شیڈول پر اعلیٰ سطحی اجلاس

گوادر: جامعہ گوادر میں اسپرنگ 2027 کے داخلہ ٹیسٹ، امتحانات کے شیڈول، طلبہ کی فیسوں کی ادائیگی، اسکالرشپ چیکس کی تقسیم کے طریقہ کار اور تعلیمی کیلنڈر سے متعلق امور کا جائزہ لینے کے لیے اعلیٰ سطحی اجلاس وائس چانسلر سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا۔

اجلاس کی صدارت وائس چانسلر جامعہ گوادر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر نے کی۔ اجلاس میں پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منظور احمد، رجسٹرار ڈاکٹر دولت خان، کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر رحیم مہر، ڈین سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر جان محمد، ڈین سائنس، انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ڈاکٹر محب اللہ، مختلف تدریسی شعبہ جات کے چئیرپرسن سمیت متعلقہ انتظامی افسران نے شرکت کی۔

داخلوں اور امتحانات کی تیاری

اجلاس میں اسپرنگ 2027 کے داخلوں کے سلسلے میں انٹری ٹیسٹ کے انعقاد کی تیاریوں اور طریقہ کار پر تفصیلی غور کیا گیا۔ شرکاء کو آگاہ کیا گیا کہ امتحانات کا شیڈول دسمبر 2026 کے آخری ہفتے میں رکھا جائے گا۔

اس کے علاوہ طلبہ کی فیسوں کی بروقت ادائیگی، اسکالرشپ چیکس کی شفاف اور منظم تقسیم کے طریقہ کار اور جامعہ کے اکیڈمک کیلنڈر اور اس کے شیڈول کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں تعلیمی و انتظامی سرگرمیوں کو مقررہ وقت کے اندر مکمل کرنے، امتحانی اور داخلہ امور میں مؤثر رابطہ کاری اور طلبہ کو درپیش مسائل کے حل کے لیے مختلف تجاویز پیش کی گئیں۔

شرکاء نے اس امر پر اتفاق کیا کہ تعلیمی کیلنڈر پر مؤثر عمل درآمد اور تمام متعلقہ امور کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے گا۔

اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر نے متعلقہ افسران اور شعبہ جات کو ہدایت کی کہ داخلہ ٹیسٹ، امتحانات، فیسوں کی وصولی اور اسکالرشپس کی تقسیم کے تمام مراحل شفافیت، نظم و ضبط اور مقررہ ضوابط کے مطابق مکمل کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ مؤثر تعلیمی منصوبہ بندی، بروقت فیصلے اور ادارہ جاتی تعاون طلبہ کو بہتر تعلیمی سہولیات فراہم کرنے اور جامعہ کی مجموعی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

اشتہار