رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 16° جزوی بادل 20° / 9°فجر 05:38ظہر 12:18عصر 15:57مغرب 17:33عشا 18:57
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
میر علی میں فوجی کارروائی کے بعد امن، شہریوں اور مشران کا تعاون کا اعلانصومالیہ کا یو اے ای کے سفیر کو 72 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم، اپنا سفیر بھی واپس بلا لیاپاکستان نے بھارتی طیاروں پر فضائی حدود کی پابندی 24 دسمبر تک بڑھا دیپیٹرول ایک روپے مہنگا، نئی قیمت 323 روپے فی لیٹر، ڈیزل 355 روپے پر برقرارایوان صدر میں پیپلز پارٹی کا اہم اجلاس، نئے صوبوں اور قانون سازی پر غورٹرمپ، پوتن اور شی کا مشترکہ اعلامیہ: جوہری جنگ جیتی نہیں جا سکتیانتھروپک کی نیس ڈیک پر شاندار لسٹنگ، مالیت 1.8 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے کا امکانعالمی عدالتِ انصاف نے میانمار کو روہنگیا نسل کشی کا ذمہ دار قرار دے دیاآئی جی اسلام آباد کی ننھے شطرنج کے کھلاڑی عبدالرحمن سے ملاقات، ہر ممکن معاونت کی یقین دہانیبیرسٹر گوہر کا پیپلز پارٹی سے سیٹیں واپس کرنے کا مطالبہراولپنڈی ٹیسٹ: سونل دینوشا کا میچ ابھی ختم نہ ہونے اور مزید رنز بنانے کا عزمفلم انڈسٹری کی بحالی، فلم سٹی کے قیام پر پنجاب اسپیکر سے پروڈیوسرز کا تبادلہ خیال

کوہلو: ڈپٹی کمشنر عبدالحمید زہری کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی کا اجلاس

کوہلو: ڈپٹی کمشنر کوہلو عبدالحمید زہری کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلع بھر میں صحت کی سہولیات کی فراہمی، سرکاری ہسپتالوں اور بنیادی مراکزِ صحت کی کارکردگی، طبی عملے کی حاضری اور درپیش مسائل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں شرکت

اجلاس میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر خالد مری، ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر اصغر مری، اسسٹنٹ کمشنر مصطفیٰ شفیع، ڈاکٹر عطاء اللہ مری، ڈسٹرکٹ منیجر پی پی ایچ آئی رفیق بزدار، ایم اینڈ ای ای پی آئی میر کلیم بلوچ، بی آر ایس پی کے ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر حبیب اللہ خان سمیت محکمہ صحت کے دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران محکمہ صحت کے افسران نے ڈپٹی کمشنر کو ضلع بھر میں طبی سہولیات کی فراہمی، ہسپتالوں اور مراکزِ صحت کی موجودہ صورتحال، ادویات کی دستیابی، طبی عملے کی حاضری اور مختلف انتظامی و فنی مسائل کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر افسران نے اپنے فیلڈ وزٹس اور معائنوں کے دوران سامنے آنے والی صورتحال سے بھی آگاہ کیا، جہاں بعض صحت مراکز میں طبی عملے کی غیر حاضری، سہولیات کی کمی اور دیگر انتظامی مسائل کی نشاندہی کی گئی۔

ڈپٹی کمشنر کی ہدایات

ڈپٹی کمشنر عبدالحمید زہری نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ سرکاری ہسپتالوں اور بنیادی مراکزِ صحت میں ڈاکٹروں سمیت تمام طبی عملے کی بروقت حاضری یقینی بنائی جائے، جبکہ غیر حاضر اور فرائض میں غفلت برتنے والے ملازمین کے خلاف محکمانہ قواعد و ضوابط کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے۔

انہوں نے کہا کہ دور دراز علاقوں میں قائم مراکزِ صحت کو فعال بنانے، ادویات کی بلاتعطل فراہمی، صفائی ستھرائی، طبی آلات کی دستیابی اور مریضوں کو بہتر علاج معالجے کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے تمام متعلقہ ادارے اپنی ذمہ داریاں مؤثر انداز میں ادا کریں۔ فیلڈ وزٹس اور نگرانی کے عمل کو مزید مؤثر بنایا جائے تاکہ زمینی حقائق کی روشنی میں درپیش مسائل کی نشاندہی اور ان کا بروقت تدارک ممکن ہو سکے۔

ڈپٹی کمشنر نے مزید ہدایت کی کہ محکمہ صحت کے تمام متعلقہ افسران باہمی رابطے اور مربوط حکمت عملی کے تحت کام کریں، عوامی شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں اور صحت کے شعبے میں بہتری کے لیے عملی اقدامات یقینی بنائیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ عوام کو بنیادی طبی سہولیات کی فراہمی میں کسی قسم کی غفلت اور کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

اشتہار