رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 15° صاف 19° / 7°فجر 05:43ظہر 12:20عصر 15:55مغرب 17:32عشا 18:56
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
ریڈ زون کی بندش: وفاقی آئینی عدالت اور اسلام آباد ہائیکورٹ میں کل چھٹیعمان کے قریب سمندری بارودی سرنگوں سے دو آئل ٹینکرز میں آگ لگ گئیانتخابی اصلاحات کمیٹی پر ڈیڈلاک، حکومت پی ٹی آئی کے بغیر کمیٹی بنانے پر غورکم جونگ ان: شمالی کوریا ایٹمی ہتھیاروں سے کبھی دستبردار نہیں ہوگارانا عرفان نے ورلڈ کپ آف اسنوکر جیت لیاٹرمپ نے ایران کے خلاف تمام آپشنز کھلے رکھے ہیں: جیرڈ کشنرمکہ معاہدے کے رکن ممالک کا اسلام آباد اجلاس، یمن کی صورتحال ایجنڈے میں شامل: خواجہ آصفامریکی حمایت کے بغیر بھی ایران پر حملے کے لیے تیار ہیں، اسرائیلی فوجبلاول بھٹو کا نئے صوبوں پر ریفرنڈم کی مخالفت، پارلیمنٹ کے ذریعے فیصلے پر زوراذلان شاہ ہاکی: پاکستان اور ملائیشیا کا میچ 5-5 سے برابر، ملائیشیا فائنل میںبلوچستان بھر میں جے یو آئی کا احتجاجی دھرنا، اہم شاہراہیں بندآئرلینڈ کرکٹ ٹیم جنوری 2027 میں پہلی بار پاکستان کا دورہ کرے گی

کوہلو: اسسٹنٹ کمشنر کا اسکولوں کا دورہ، جماعت ہشتم کے امتحانات میں نقل پر سخت احکامات

کوہلو: اسسٹنٹ کمشنر کا اسکولوں کا دورہ، جماعت ہشتم کے امتحانات میں نقل پر سخت احکامات

کوہلو: ڈپٹی کمشنر کوہلو عبدالحمید زہری کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سمیع الحق نے بوائز ہائی سکول کوہلو، گرلز ہائی سکول کوہلو اور گورنمنٹ بوائز ہائی سکول آزاد شہر سمیت ضلع کے مختلف اسکولوں کا دورہ کیا۔

اس دوران انہوں نے جماعت ہشتم کے جاری امتحانات اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے امتحانی مراکز میں نقل کی روک تھام کے لیے سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے واضح کیا کہ امتحانات میں کسی قسم کی نقل برداشت نہیں کی جائے گی۔

امتحانی انتظامات، طلبہ و طالبات کی حاضری، امتحانی عملے کی کارکردگی اور امتحانی ماحول کا بھی جائزہ لیا گیا۔

انہوں نے متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ امتحانات کے دوران نقل کی روک تھام، میرٹ اور شفافیت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور کسی بھی قسم کی بے ضابطگی کی اجازت نہ دی جائے۔

موضوعات:
اشتہار