کوئٹہ: یکم دسمبر کو اے جی بلوچستان کی کھلی کچہری، ملازمین اور پنشنرز کے مسائل سنے جائیں گے
کوئٹہ: اکاؤنٹنٹ جنرل بلوچستان نے ایک اعلامیے میں کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان کے وژن کے تحت کھلی کچہری 01 دسمبر 2026 بروز منگل صبح 1100 بجے اے جی بلوچستان کے دفتر میں منعقد کی جا رہی ہے۔
اس میں اے جی بلوچستان، ڈی ڈی اوز (DDOs)، صوبائی سرکاری ملازمین اور پنشنرز کے مسائل سنے جائیں گے اور ان کے حل کے لیے اسی وقت احکامات صادر فرمائے جائیں گے۔
اکاؤنٹنٹ جنرل بلوچستان نے کہا ہے کہ ملازمین اور پنشنرز کو چاہیے کہ وہ کھلی کچہری اور شکایات سیل جیسے اقدامات سے استفادہ حاصل کریں اور اپنے دیرینہ مسائل کے حل کے لیے رابطہ کریں تاکہ انہیں بروقت حل کیا جا سکے۔
اشتہار











