رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 15° صاف 19° / 7°فجر 05:43ظہر 12:20عصر 15:55مغرب 17:32عشا 18:56
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
ریڈ زون کی بندش: وفاقی آئینی عدالت اور اسلام آباد ہائیکورٹ میں کل چھٹیعمان کے قریب سمندری بارودی سرنگوں سے دو آئل ٹینکرز میں آگ لگ گئیانتخابی اصلاحات کمیٹی پر ڈیڈلاک، حکومت پی ٹی آئی کے بغیر کمیٹی بنانے پر غورکم جونگ ان: شمالی کوریا ایٹمی ہتھیاروں سے کبھی دستبردار نہیں ہوگارانا عرفان نے ورلڈ کپ آف اسنوکر جیت لیاٹرمپ نے ایران کے خلاف تمام آپشنز کھلے رکھے ہیں: جیرڈ کشنرمکہ معاہدے کے رکن ممالک کا اسلام آباد اجلاس، یمن کی صورتحال ایجنڈے میں شامل: خواجہ آصفامریکی حمایت کے بغیر بھی ایران پر حملے کے لیے تیار ہیں، اسرائیلی فوجبلاول بھٹو کا نئے صوبوں پر ریفرنڈم کی مخالفت، پارلیمنٹ کے ذریعے فیصلے پر زوراذلان شاہ ہاکی: پاکستان اور ملائیشیا کا میچ 5-5 سے برابر، ملائیشیا فائنل میںبلوچستان بھر میں جے یو آئی کا احتجاجی دھرنا، اہم شاہراہیں بندآئرلینڈ کرکٹ ٹیم جنوری 2027 میں پہلی بار پاکستان کا دورہ کرے گی

کوئٹہ: وفاقی محتسب کے حکم پر کیسکو نے درخواست گزار کا غلط بجلی بل درست کر دیا

کوئٹہ: درخواست گزار نوشاد یونس نے بتایا کہ انہیں کیسکو کی جانب سے غلط یونٹس پر مبنی غیر منصفانہ بل موصول ہوا۔

انہوں نے بل کی درستگی کے لیے متعدد بار متعلقہ دفتر سے رابطہ کیا اور چکر کاٹے، لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔ لہذا انصاف کے حصول کے لیے انہوں نے وفاقی محتسب کوئٹہ کے دفتر میں درخواست دائر کی۔

درخواست موصول ہوتے ہی وفاقی محتسب کوئٹہ نے بروقت انکوائری کا آغاز کیا اور متعلقہ محکمے کو طلب کر کے کیس کی فوری سماعت شروع کر دی۔

سماعت کے دوران متعلقہ محکمہ کوئی تسلی بخش جواب نہ دے سکا۔ لہذا وفاقی محتسب نے احکامات جاری کیے کہ درخواست گزار کے بجلی بل کی درستگی فوری طور پر کی جائے۔

احکامات موصول ہوتے ہی متعلقہ محکمے نے درخواست گزار کے بجلی بل کی درستگی کر دی، جس سے درخواست گزار کو بجلی کے بل پر 65 ہزار کا ریلیف فراہم ہوا۔

اس بروقت اور منصفانہ فیصلے پر درخواست گزار نے وفاقی محتسب کا شکریہ ادا کیا۔

اشتہار