رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 14° صاف 19° / 7°فجر 05:43ظہر 12:20عصر 15:55مغرب 17:32عشا 18:56
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
ریڈ زون کی بندش: وفاقی آئینی عدالت اور اسلام آباد ہائیکورٹ میں کل چھٹیعمان کے قریب سمندری بارودی سرنگوں سے دو آئل ٹینکرز میں آگ لگ گئیانتخابی اصلاحات کمیٹی پر ڈیڈلاک، حکومت پی ٹی آئی کے بغیر کمیٹی بنانے پر غورکم جونگ ان: شمالی کوریا ایٹمی ہتھیاروں سے کبھی دستبردار نہیں ہوگارانا عرفان نے ورلڈ کپ آف اسنوکر جیت لیاٹرمپ نے ایران کے خلاف تمام آپشنز کھلے رکھے ہیں: جیرڈ کشنرمکہ معاہدے کے رکن ممالک کا اسلام آباد اجلاس، یمن کی صورتحال ایجنڈے میں شامل: خواجہ آصفامریکی حمایت کے بغیر بھی ایران پر حملے کے لیے تیار ہیں، اسرائیلی فوجبلاول بھٹو کا نئے صوبوں پر ریفرنڈم کی مخالفت، پارلیمنٹ کے ذریعے فیصلے پر زوراذلان شاہ ہاکی: پاکستان اور ملائیشیا کا میچ 5-5 سے برابر، ملائیشیا فائنل میںبلوچستان بھر میں جے یو آئی کا احتجاجی دھرنا، اہم شاہراہیں بندآئرلینڈ کرکٹ ٹیم جنوری 2027 میں پہلی بار پاکستان کا دورہ کرے گی
صفحہ اول› بلوچستان ›پنجگور

کوئٹہ: وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی کا نوشکی، سبی، پنجگور اور کیچ کی کارروائیوں پر اطمینان

کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے نوشکی، سبی، پنجگور اور کیچ میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دہشت گرد عناصر کے خلاف مؤثر کارروائیاں سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت، مستعدی اور دہشت گردی کے خلاف غیر متزلزل عزم کا ثبوت ہیں۔

ایک بیان میں وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ دہشت گرد نیٹ ورکس کے خلاف بروقت اور کامیاب کارروائیاں قومی سلامتی اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے سیکیورٹی اداروں کی مسلسل کوششوں کی عکاس ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیاں اور پیشہ ورانہ خدمات قابل تحسین ہیں۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان میں بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کا خاتمہ ریاست کا پختہ عزم ہے۔ دہشت گرد عناصر اپنے مذموم عزائم کے ذریعے صوبے میں امن، استحکام اور ترقی کے سفر کو متاثر نہیں کرسکتے۔ ریاستی ادارے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک اپنی کارروائیاں جاری رکھیں گے۔

میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ آپریشن عزمِ استحکام کے تحت دہشت گردی کے خلاف جاری اقدامات قومی سلامتی اور عوام کے تحفظ کے لیے ریاست کے غیر متزلزل عزم کی عکاسی کرتے ہیں۔ اس جنگ میں سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ پوری قوم متحد ہے۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ صوبے میں پائیدار امن کے قیام، عوام کے جان و مال کے تحفظ اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ بلوچستان کے عوام کے محفوظ اور پرامن مستقبل پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

اشتہار