رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 14° صاف 19° / 7°فجر 05:43ظہر 12:20عصر 15:55مغرب 17:32عشا 18:56
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
ریڈ زون کی بندش: وفاقی آئینی عدالت اور اسلام آباد ہائیکورٹ میں کل چھٹیعمان کے قریب سمندری بارودی سرنگوں سے دو آئل ٹینکرز میں آگ لگ گئیانتخابی اصلاحات کمیٹی پر ڈیڈلاک، حکومت پی ٹی آئی کے بغیر کمیٹی بنانے پر غورکم جونگ ان: شمالی کوریا ایٹمی ہتھیاروں سے کبھی دستبردار نہیں ہوگارانا عرفان نے ورلڈ کپ آف اسنوکر جیت لیاٹرمپ نے ایران کے خلاف تمام آپشنز کھلے رکھے ہیں: جیرڈ کشنرمکہ معاہدے کے رکن ممالک کا اسلام آباد اجلاس، یمن کی صورتحال ایجنڈے میں شامل: خواجہ آصفامریکی حمایت کے بغیر بھی ایران پر حملے کے لیے تیار ہیں، اسرائیلی فوجبلاول بھٹو کا نئے صوبوں پر ریفرنڈم کی مخالفت، پارلیمنٹ کے ذریعے فیصلے پر زوراذلان شاہ ہاکی: پاکستان اور ملائیشیا کا میچ 5-5 سے برابر، ملائیشیا فائنل میںبلوچستان بھر میں جے یو آئی کا احتجاجی دھرنا، اہم شاہراہیں بندآئرلینڈ کرکٹ ٹیم جنوری 2027 میں پہلی بار پاکستان کا دورہ کرے گی

کوئٹہ: وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی کی صدارت میں گورننس اور امن و امان کا جائزہ اجلاس

کوئٹہ: وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی کی صدارت میں گورننس اور امن و امان کا جائزہ اجلاس

کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں پائیدار امن کے قیام، انتظامی نظام کی بہتری اور عوام کو بنیادی سہولیات کی مؤثر فراہمی کے لیے سول اور عسکری ادارے باہمی اشتراک اور مربوط حکمت عملی کے تحت اقدامات کر رہے ہیں۔

صوبائی حکومت دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور مشترکہ کوششوں کے ذریعے امن و استحکام کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو صوبے میں گورننس کے نظام کو مزید مؤثر اور بہتر بنانے کے لیے جاری اقدامات کا جائزہ لینے سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں کمانڈر کوئٹہ کور نے خصوصی شرکت کی، جبکہ صوبائی کابینہ کے ارکان اور مختلف صوبائی محکموں کے سیکرٹریز بھی شریک ہوئے۔

اجلاس کو چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان نے صوبے میں امن و امان کی صورتحال، ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت اور گورننس کے نظام میں بہتری کے لیے اٹھائے گئے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔

امن و امان اور گورننس

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مضبوط اور فعال انتظامی ڈھانچہ سیکیورٹی چیلنجز سے مؤثر انداز میں نمٹنے اور عوامی مسائل کے حل میں بنیادی اہمیت رکھتا ہے۔ اسی مقصد کے تحت صوبے کے تمام اضلاع میں میرٹ کی بنیاد پر کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور ضلعی پولیس افسران تعینات کیے گئے ہیں تاکہ انتظامی امور میں شفافیت، جوابدہی اور کارکردگی کو بہتر بنایا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ صوبے میں امن و امان کے نظام کو مضبوط بنانے اور سیکیورٹی سے متعلق امور میں بہتری کے لیے موجودہ صوبائی حکومت نے 16 قوانین منظور کیے ہیں، جبکہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سیف سٹی منصوبوں کی تکمیل کے لیے کام تیز کر دیا گیا ہے تاکہ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے سیکیورٹی اور نگرانی کے نظام کو مزید مستحکم بنایا جا سکے۔

تعلیم اور صحت

وزیر اعلیٰ نے تعلیم کے شعبے میں ہونے والی پیش رفت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دو برسوں کے دوران 7 لاکھ 58 ہزار بچوں کو دوبارہ تعلیمی نظام کا حصہ بنایا گیا ہے، جبکہ تقریباً 17 ہزار تدریسی عملے کی بھرتی کے ذریعے صوبے کے تمام بند اسکولوں کو فعال بنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم کے فروغ اور بچوں کو تعلیمی مواقع کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں۔

میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ صوبائی حکومت صحت کی سہولیات کی فراہمی میں بھی بہتری لا رہی ہے اور دور دراز علاقوں کے سرکاری اسپتالوں میں ادویات کی دستیابی یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ شہریوں کو ان کی دہلیز پر بنیادی طبی سہولیات میسر آ سکیں۔

وزیر اعلیٰ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ صوبائی حکومت تمام متعلقہ اداروں کے اشتراک سے امن و امان، گورننس، تعلیم، صحت اور ترقیاتی شعبوں میں بہتری کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گی، کیونکہ مؤثر انتظامی نظام، امن و استحکام اور عوامی خدمات کی فراہمی صوبے کی پائیدار ترقی کے بنیادی تقاضے ہیں۔

اشتہار