رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 16° جزوی بادل 20° / 9°فجر 05:38ظہر 12:18عصر 15:57مغرب 17:33عشا 18:57
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
میر علی میں فوجی کارروائی کے بعد امن، شہریوں اور مشران کا تعاون کا اعلانصومالیہ کا یو اے ای کے سفیر کو 72 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم، اپنا سفیر بھی واپس بلا لیاپاکستان نے بھارتی طیاروں پر فضائی حدود کی پابندی 24 دسمبر تک بڑھا دیپیٹرول ایک روپے مہنگا، نئی قیمت 323 روپے فی لیٹر، ڈیزل 355 روپے پر برقرارایوان صدر میں پیپلز پارٹی کا اہم اجلاس، نئے صوبوں اور قانون سازی پر غورٹرمپ، پوتن اور شی کا مشترکہ اعلامیہ: جوہری جنگ جیتی نہیں جا سکتیانتھروپک کی نیس ڈیک پر شاندار لسٹنگ، مالیت 1.8 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے کا امکانعالمی عدالتِ انصاف نے میانمار کو روہنگیا نسل کشی کا ذمہ دار قرار دے دیاآئی جی اسلام آباد کی ننھے شطرنج کے کھلاڑی عبدالرحمن سے ملاقات، ہر ممکن معاونت کی یقین دہانیبیرسٹر گوہر کا پیپلز پارٹی سے سیٹیں واپس کرنے کا مطالبہراولپنڈی ٹیسٹ: سونل دینوشا کا میچ ابھی ختم نہ ہونے اور مزید رنز بنانے کا عزمفلم انڈسٹری کی بحالی، فلم سٹی کے قیام پر پنجاب اسپیکر سے پروڈیوسرز کا تبادلہ خیال

کوئٹہ: انٹر یونیورسٹیز اینٹی کرپشن ڈے سپورٹس فیسٹیول کا اختتام، کھلاڑیوں کے لیے انعامات کا اعلان

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وڑن اور احکامات کے تحت محکمہ کھیل حکومت بلوچستان، قومی احتساب بیورو بلوچستان اور اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ بلوچستان کے اشتراک سے کوئٹہ میں ایک ہفتے تک جاری رہنے والا انٹر یونیورسٹیز اینٹی کرپشن ڈے سپورٹس فیسٹیول اختتامی تقریب کے ساتھ اپنے اختتام کو پہنچ گیا۔

بیوٹمز کے مارخور آڈیٹوریم میں منعقدہ اختتامی تقریب میں صوبائی مشیر کھیل و امور نوجوانان مینا مجید بلوچ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ ان کے ہمراہ رکن صوبائی اسمبلی ملک نعیم خان بازئی، سیکرٹری کھیل و امور نوجوانان بلوچستان درا بلوچ، ڈائریکٹر جنرل کھیل بلوچستان ڈاکٹر یاسر خان بازئی، ڈائریکٹر جنرل نیب بلوچستان نیاز حسن، بیوٹمز یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد حفیظ، بلوچستان اولمپک ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر گل محمد کاکڑ سمیت دیگر اہم شخصیات، تمام جامعات کے ڈائریکٹر سپورٹس اور طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی مشیر کھیل و امور نوجوانان مینا مجید بلوچ نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وڑن کے تحت نوجوانوں کو مثبت اور صحت مند سرگرمیوں کے مواقع فراہم کرنے کے لیے محکمہ کھیل بھرپور اقدامات کر رہا ہے۔ سالانہ سپورٹس کیلنڈر کے تحت کوئٹہ سمیت صوبے بھر میں کھیلوں کے بڑے ایونٹس منعقد کیے جا رہے ہیں۔

ان کے مطابق فیسٹیول کا مقصد نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کے مواقع فراہم کرنے کے ساتھ کھیلوں کے ذریعے دیانت داری، میرٹ، شفافیت اور نظم و ضبط کے فروغ اور بدعنوانی کے خلاف شعور اجاگر کرنا تھا۔

کھلاڑیوں کے لیے انعامات

صوبائی مشیر کھیل نے ساف چیمپئن شپ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے بلوچستان کے فٹبالر جنید شاہ، جبکہ آئی ایم سی اوور 40 کرکٹ ورلڈ کپ کی فاتح پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی سید فرید الدین اور عمران خان کو مبارکباد دی اور تینوں کھلاڑیوں کے لیے پانچ، پانچ لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا۔ انہوں نے کچلاک میں کھیلوں کے فروغ کے لیے خصوصی ٹورنامنٹ منعقد کرانے کا بھی اعلان کیا۔

ٹرافیاں اور نتائج

آخر میں تمام کھیلوں کی فاتح اور رنر اپ ٹیموں میں ٹرافیاں تقسیم کی گئیں۔ مجموعی نتائج کے مطابق بیوٹمز یونیورسٹی نے پہلی جبکہ جامعہ بلوچستان نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔

اشتہار