رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 21° صاف 21° / 8°فجر 05:37ظہر 12:17عصر 15:57مغرب 17:34عشا 18:57
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
آبنائے ہرمز میں اماراتی کمپنی کے جہاز پر حملہ، ایک اہلکار لاپتا، 11 زخمیسندھ میں خون بہا تو ذمہ دار بلاول بھٹو ہوں گے: مصطفیٰ کمالدشمن کی کارروائی پر جواب زیادہ سخت ہوگا، جغرافیائی حدود کا پابند نہیں: ایرانی فوجنجکاری کمیشن اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی کے انضمام کی تیاریبحرین اور کویت پر ایرانی حملے خطرناک کشیدگی کا باعث: قطری وزارت خارجہبلاول بھٹو: گزشتہ روز کچھ زیادہ سچ بول دیا، تنقید کرنے والوں کو جوابامریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ تل ابیب پہنچ گئے، اسرائیلی فوجی قیادت سے ملاقاتبیرسٹر گوہر کا چیف جسٹس سے مطالبہ: انصاف ہوتا ہوا نظر آئے، دنیا عدالتوں کو دیکھ رہی ہےلٹن داس ٹیسٹ کی ایک اننگز میں 8 شکار کرنے والے پہلے وکٹ کیپر بن گئےموبائل ایپ سے قرضوں پر شرحِ منافع میں 67 فیصد کمیبابراعظم کو صرف ایک لمبی اننگز کی ضرورت ہے: یونس خانشفقت امانت علی کا خون کے سرطان میں مبتلا ہونے کا انکشاف

ڈپٹی کمشنر مہراللہ بادینی کی صدارت میں کوئٹہ میں گداگری کے خلاف کریک ڈاؤن مؤثر بنانے کا فیصلہ

ڈپٹی کمشنر مہراللہ بادینی کی صدارت میں کوئٹہ میں گداگری کے خلاف کریک ڈاؤن مؤثر بنانے کا فیصلہ

کوئٹہ: 18 نومبر۔ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی زیرِ صدارت شہر میں گداگری کے خاتمے اور اس کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کو مزید مؤثر بنانے کے حوالے سے اجلاس ہوا۔

اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر سٹی کوئٹہ امیر حمزہ، محکمہ سوشل ویلفیئر کے افسران اور پولیس کے نمائندوں نے شرکت کی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ شہر کے مختلف سگنلز، چوراہوں اور دیگر اہم مقامات پر گداگری میں ملوث بچوں اور دیگر افراد کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی۔

پیشہ ورانہ طور پر گداگری میں ملوث عناصر کو گرفتار کر کے قانون کے مطابق جیل بھجوایا جائے گا۔

ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے ہدایت کی کہ شہر کے سگنلز، شاہراہوں اور مختلف علاقوں میں کسی بھی صورت گداگری کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ضلعی انتظامیہ، پولیس اور محکمہ سوشل ویلفیئر مشترکہ طور پر روزانہ کی بنیاد پر کارروائیاں کریں گے اور ان کارروائیوں کی باقاعدہ رپورٹ پیش کریں گے۔

اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ کوئٹہ شہر کو گداگری سے پاک کرنے کے لیے تمام متعلقہ ادارے باہمی تعاون اور مربوط حکمت عملی کے تحت اپنی ذمہ داریاں ادا کریں گے۔

اشتہار