رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 20° جزوی بادل 21° / 8°فجر 05:37ظہر 12:17عصر 15:57مغرب 17:34عشا 18:57
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
آبنائے ہرمز میں اماراتی کمپنی کے جہاز پر حملہ، ایک اہلکار لاپتا، 11 زخمیسندھ میں خون بہا تو ذمہ دار بلاول بھٹو ہوں گے: مصطفیٰ کمالدشمن کی کارروائی پر جواب زیادہ سخت ہوگا، جغرافیائی حدود کا پابند نہیں: ایرانی فوجنجکاری کمیشن اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی کے انضمام کی تیاریبحرین اور کویت پر ایرانی حملے خطرناک کشیدگی کا باعث: قطری وزارت خارجہبلاول بھٹو: گزشتہ روز کچھ زیادہ سچ بول دیا، تنقید کرنے والوں کو جوابامریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ تل ابیب پہنچ گئے، اسرائیلی فوجی قیادت سے ملاقاتبیرسٹر گوہر کا چیف جسٹس سے مطالبہ: انصاف ہوتا ہوا نظر آئے، دنیا عدالتوں کو دیکھ رہی ہےلٹن داس ٹیسٹ کی ایک اننگز میں 8 شکار کرنے والے پہلے وکٹ کیپر بن گئےموبائل ایپ سے قرضوں پر شرحِ منافع میں 67 فیصد کمیبابراعظم کو صرف ایک لمبی اننگز کی ضرورت ہے: یونس خانشفقت امانت علی کا خون کے سرطان میں مبتلا ہونے کا انکشاف

وزیر اعلیٰ بلوچستان سے بار کونسل کے وفد کی ملاقات، وکلاء کے لیے چار نوٹیفکیشنز حوالے

وزیر اعلیٰ بلوچستان سے بار کونسل کے وفد کی ملاقات، وکلاء کے لیے چار نوٹیفکیشنز حوالے

کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے پاکستان بار کونسل اور بلوچستان بار کونسل کے اراکین ایڈووکیٹ منیر احمد کاکڑ، ایڈووکیٹ نادر علی چھلگری، نجیب احمد کاکڑ، افضل حریفال نے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے وکلاء کی فلاح و بہبود، طبی سہولیات، قانونی معاونت، مالیاتی سہولیات اور دورانِ فرائض جان کا نذرانہ پیش کرنے والے وکلاء کے لیے حکومتی اقدامات پر مبنی چار اہم نوٹیفکیشنز وفد کے حوالے کیے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشنز کے تحت محکمہ قانون کی جانب سے وکلاء کو قانونی مشاورتی معاونت (لیگل ایڈوائزری) کی سہولت فراہم کرنے کا اقدام کیا گیا ہے، جبکہ محکمہ صحت کے نوٹیفکیشن کے مطابق وکلاء کو گریڈ 18 کے سرکاری ملازمین کے مساوی طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ اسی طرح محکمہ داخلہ کے نوٹیفکیشن کے تحت دورانِ فرائض دہشت گردی یا کسی ناخوشگوار واقعے میں جان سے ہاتھ دھونے والے وکلاء کو شہید قرار دے کر شہداء کے لیے مقررہ حکومتی مراعات اور فوائد فراہم کیے جائیں گے۔ محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے تحت وکلاء کے لیے مالیاتی اداروں سے قرضوں، کریڈٹ کارڈز اور دیگر بینکاری سہولیات تک رسائی کو ممکن بنانے کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ وکلاء معاشرے میں قانون کی بالادستی، انصاف کی فراہمی اور آئینی حقوق کے تحفظ میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں۔ حکومت بلوچستان وکلاء کی پیشہ ورانہ ضروریات، فلاح و بہبود اور تحفظ کو اہمیت دیتی ہے اور ان کے لیے سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ دورانِ فرائض وکلاء کو درپیش خطرات اور مشکلات کا ادراک ہے، حکومت ان کے تحفظ اور فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وکلاء برادری کے مسائل کے حل اور انہیں درکار سہولیات کی فراہمی کے لیے متعلقہ محکمے باہمی رابطے کے ذریعے اقدامات جاری رکھیں گے۔

وکلاء کے وفد نے حکومتی اقدامات پر وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا شکریہ ادا کیا۔

اشتہار