رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 12° صاف 19° / 7°فجر 05:43ظہر 12:20عصر 15:55مغرب 17:32عشا 18:56
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
ریڈ زون کی بندش: وفاقی آئینی عدالت اور اسلام آباد ہائیکورٹ میں کل چھٹیعمان کے قریب سمندری بارودی سرنگوں سے دو آئل ٹینکرز میں آگ لگ گئیانتخابی اصلاحات کمیٹی پر ڈیڈلاک، حکومت پی ٹی آئی کے بغیر کمیٹی بنانے پر غورکم جونگ ان: شمالی کوریا ایٹمی ہتھیاروں سے کبھی دستبردار نہیں ہوگارانا عرفان نے ورلڈ کپ آف اسنوکر جیت لیاٹرمپ نے ایران کے خلاف تمام آپشنز کھلے رکھے ہیں: جیرڈ کشنرمکہ معاہدے کے رکن ممالک کا اسلام آباد اجلاس، یمن کی صورتحال ایجنڈے میں شامل: خواجہ آصفامریکی حمایت کے بغیر بھی ایران پر حملے کے لیے تیار ہیں، اسرائیلی فوجبلاول بھٹو کا نئے صوبوں پر ریفرنڈم کی مخالفت، پارلیمنٹ کے ذریعے فیصلے پر زوراذلان شاہ ہاکی: پاکستان اور ملائیشیا کا میچ 5-5 سے برابر، ملائیشیا فائنل میںبلوچستان بھر میں جے یو آئی کا احتجاجی دھرنا، اہم شاہراہیں بندآئرلینڈ کرکٹ ٹیم جنوری 2027 میں پہلی بار پاکستان کا دورہ کرے گی

نوشکی: محتسب کی کارروائی پر دو شکایت کنندگان کو معلم القرآن اور جونیئر انگلش ٹیچر کی تقرری کے احکامات جاری

کوئٹہ: صوبائی محتسب بلوچستان جناب سعادت اللہ خان بازئی کی ہدایت پر کارروائی کے نتیجے میں ضلع نوشکی سے تعلق رکھنے والے دو شکایت کنندگان، بی بی ذکیہ اور حمید عمر کی شکایات کا ازالہ کرتے ہوئے انہیں بالترتیب معلم القرآن اور جونیئر انگلش ٹیچر (JET) کے عہدوں پر تقرری کے احکامات جاری کر دیے گئے۔

معلم القرآن کی تقرری

تفصیلات کے مطابق بی بی ذکیہ نے یونین کونسل ڈاک، ضلع نوشکی میں معلم القرآن کی آسامی کے لیے درخواست دی تھی، تاہم ان کے وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے تعلیمی اسناد اور نمبروں کو میرٹ میں شامل نہ کیے جانے پر انہوں نے صوبائی محتسب سے رجوع کیا۔

کارروائی کے نتیجے میں راخشان ڈویڑن کے شکایات ازالہ سیل (CRC) کے فیصلے پر عملدرآمد ہوا اور انہیں تقرری کا حکم نامہ جاری کر دیا گیا۔

جونیئر انگلش ٹیچر کی تقرری

حمید عمر نے معذور افراد کے کوٹے کے تحت جونیئر انگلش ٹیچر (JET) کی آسامی پر بھرتی کے عمل سے متعلق شکایت درج کرائی تھی۔ صوبائی محتسب سیکرٹریٹ نے معاملے کی باقاعدہ تحقیقات کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نوشکی اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کے متعلقہ حکام سے جواب طلب کیا۔

دورانِ کارروائی مذکورہ ڈگری کی تصدیق کا معاملہ بھی زیرِ غور آیا، جبکہ متعلقہ حکام نے بتایا کہ اس سلسلے میں ہائر ایجوکیشن کمیشن سے تصدیق کے لیے رجوع کیا گیا ہے۔ مسلسل پیروی کے نتیجے میں معاملہ ضلعی بھرتی کمیٹی کے سامنے پیش کیا گیا، جس کے بعد انہیں بھی تقرری کا حکم نامہ جاری کر دیا گیا۔

دونوں شکایت کنندگان نے اپنی شکایات کے ازالے پر ادارے کا شکریہ ادا کیا، اور مذکورہ شکایات حل ہونے کے بعد دونوں مقدمات نمٹا دیے گئے۔

موضوعات:
اشتہار