رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 12° صاف 19° / 7°فجر 05:43ظہر 12:20عصر 15:55مغرب 17:32عشا 18:56
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
ریڈ زون کی بندش: وفاقی آئینی عدالت اور اسلام آباد ہائیکورٹ میں کل چھٹیعمان کے قریب سمندری بارودی سرنگوں سے دو آئل ٹینکرز میں آگ لگ گئیانتخابی اصلاحات کمیٹی پر ڈیڈلاک، حکومت پی ٹی آئی کے بغیر کمیٹی بنانے پر غورکم جونگ ان: شمالی کوریا ایٹمی ہتھیاروں سے کبھی دستبردار نہیں ہوگارانا عرفان نے ورلڈ کپ آف اسنوکر جیت لیاٹرمپ نے ایران کے خلاف تمام آپشنز کھلے رکھے ہیں: جیرڈ کشنرمکہ معاہدے کے رکن ممالک کا اسلام آباد اجلاس، یمن کی صورتحال ایجنڈے میں شامل: خواجہ آصفامریکی حمایت کے بغیر بھی ایران پر حملے کے لیے تیار ہیں، اسرائیلی فوجبلاول بھٹو کا نئے صوبوں پر ریفرنڈم کی مخالفت، پارلیمنٹ کے ذریعے فیصلے پر زوراذلان شاہ ہاکی: پاکستان اور ملائیشیا کا میچ 5-5 سے برابر، ملائیشیا فائنل میںبلوچستان بھر میں جے یو آئی کا احتجاجی دھرنا، اہم شاہراہیں بندآئرلینڈ کرکٹ ٹیم جنوری 2027 میں پہلی بار پاکستان کا دورہ کرے گی
صفحہ اول› بلوچستان ›نصیرآباد

نصیرآباد: واپڈا بھرتیوں کے دوران امن و امان کے لیے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ

نصیرآباد: واپڈا بھرتیوں کے دوران امن و امان کے لیے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ

نصیرآباد: ڈپٹی کمشنر نصیرآباد وریندر لعل کی زیر صدارت آج ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں 28 نومبر سے 3 دسمبر تک محکمہ واپڈا میں ہونے والی بھرتیوں کے عمل کے دوران امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے اور سیکیورٹی کے مؤثر انتظامات کو یقینی بنانے کے حوالے سے تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں ایس ایس پی نصیرآباد، پرنسپل بوائز ڈگری کالج ڈیرہ مراد جمالی، اسپیشل برانچ کے نمائندے قادر بخش کھوسہ سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

سیکیورٹی انتظامات پر تبادلہ خیال

اجلاس کے دوران بھرتیوں کے مقررہ شیڈول، امیدواروں کی آمدورفت، امتحانی و بھرتی مراکز پر سیکیورٹی کی فراہمی، داخلی و خارجی راستوں کی نگرانی اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچاؤ کے لیے ضروری اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں کے درمیان باہمی رابطے اور مربوط حکمت عملی کو مزید مؤثر بنانے پر بھی زور دیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ بھرتیوں کے عمل کے دوران امیدواروں کو پرامن، محفوظ اور سازگار ماحول فراہم کرنا انتظامیہ کی اولین ذمہ داری ہے۔ اس سلسلے میں تمام متعلقہ ادارے اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کریں اور سیکیورٹی انتظامات میں کسی قسم کی کوتاہی نہ برتی جائے تاکہ بھرتیوں کا عمل پرامن، شفاف اور خوش اسلوبی کے ساتھ مکمل ہو سکے۔

اشتہار