رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 15° صاف 19° / 7°فجر 05:43ظہر 12:20عصر 15:55مغرب 17:32عشا 18:56
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
ریڈ زون کی بندش: وفاقی آئینی عدالت اور اسلام آباد ہائیکورٹ میں کل چھٹیعمان کے قریب سمندری بارودی سرنگوں سے دو آئل ٹینکرز میں آگ لگ گئیانتخابی اصلاحات کمیٹی پر ڈیڈلاک، حکومت پی ٹی آئی کے بغیر کمیٹی بنانے پر غورکم جونگ ان: شمالی کوریا ایٹمی ہتھیاروں سے کبھی دستبردار نہیں ہوگارانا عرفان نے ورلڈ کپ آف اسنوکر جیت لیاٹرمپ نے ایران کے خلاف تمام آپشنز کھلے رکھے ہیں: جیرڈ کشنرمکہ معاہدے کے رکن ممالک کا اسلام آباد اجلاس، یمن کی صورتحال ایجنڈے میں شامل: خواجہ آصفامریکی حمایت کے بغیر بھی ایران پر حملے کے لیے تیار ہیں، اسرائیلی فوجبلاول بھٹو کا نئے صوبوں پر ریفرنڈم کی مخالفت، پارلیمنٹ کے ذریعے فیصلے پر زوراذلان شاہ ہاکی: پاکستان اور ملائیشیا کا میچ 5-5 سے برابر، ملائیشیا فائنل میںبلوچستان بھر میں جے یو آئی کا احتجاجی دھرنا، اہم شاہراہیں بندآئرلینڈ کرکٹ ٹیم جنوری 2027 میں پہلی بار پاکستان کا دورہ کرے گی
صفحہ اول› بلوچستان ›لورالائی

لورالائی: ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کا آر ایچ سی کچھ عمکزئی کا دورہ، غیر حاضری پر برہمی

لورالائی: ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کا آر ایچ سی کچھ عمکزئی کا دورہ، غیر حاضری پر برہمی

لورالائی: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی کے صحت کے وژن اور سیکرٹری صحت بلوچستان مجیب الرحمن کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر لورالائی ڈاکٹر محمد فہیم خان نے رورل ہیلتھ سینٹر (RHC) کچھ عمکزئی کا دورہ کیا۔

وہاں انہوں نے ہسپتال کے مختلف شعبوں کا تفصیلی معائنہ کرتے ہوئے طبی سہولیات، صفائی ستھرائی، عملے کی حاضری اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔

ناقص صفائی اور غیر حاضری پر برہمی

دورے کے دوران ہسپتال میں صفائی کی ناقص صورتحال اور بعض عملے کی غیر حاضری پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے سخت برہمی کا اظہار کیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ سرکاری فرائض میں غفلت، ڈیوٹی سے غیر حاضری اور عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی میں کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ تمام طبی و معاون عملے کی بروقت حاضری یقینی بنائی جائے اور غیر حاضر اہلکاروں کے خلاف محکمانہ ضابطے کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اس موقع پر ڈاکٹر محمد فہیم خان نے ہسپتال میں زیرِ علاج مریضوں کا معائنہ بھی کیا اور ان سے فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔

انہوں نے ادویات کی کمی کا بھی نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ادویات کی دستیابی اور مریضوں کو بروقت علاج کی فراہمی کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں۔

صحت کے شعبے میں بہتری کا عزم

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی کے وڑن کے مطابق صحت کے شعبے میں بہتری، سرکاری ہسپتالوں کو فعال بنانے، طبی عملے کی حاضری یقینی بنانے اور عوام کو ان کی دہلیز پر معیاری طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ تمام صحت مراکز کی باقاعدہ نگرانی جاری رہے گی اور فرائض میں غفلت برتنے والے اہلکاروں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔

اشتہار