رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 16° جزوی بادل 20° / 9°فجر 05:38ظہر 12:18عصر 15:57مغرب 17:33عشا 18:57
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
میر علی میں فوجی کارروائی کے بعد امن، شہریوں اور مشران کا تعاون کا اعلانصومالیہ کا یو اے ای کے سفیر کو 72 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم، اپنا سفیر بھی واپس بلا لیاپاکستان نے بھارتی طیاروں پر فضائی حدود کی پابندی 24 دسمبر تک بڑھا دیپیٹرول ایک روپے مہنگا، نئی قیمت 323 روپے فی لیٹر، ڈیزل 355 روپے پر برقرارایوان صدر میں پیپلز پارٹی کا اہم اجلاس، نئے صوبوں اور قانون سازی پر غورٹرمپ، پوتن اور شی کا مشترکہ اعلامیہ: جوہری جنگ جیتی نہیں جا سکتیانتھروپک کی نیس ڈیک پر شاندار لسٹنگ، مالیت 1.8 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے کا امکانعالمی عدالتِ انصاف نے میانمار کو روہنگیا نسل کشی کا ذمہ دار قرار دے دیاآئی جی اسلام آباد کی ننھے شطرنج کے کھلاڑی عبدالرحمن سے ملاقات، ہر ممکن معاونت کی یقین دہانیبیرسٹر گوہر کا پیپلز پارٹی سے سیٹیں واپس کرنے کا مطالبہراولپنڈی ٹیسٹ: سونل دینوشا کا میچ ابھی ختم نہ ہونے اور مزید رنز بنانے کا عزمفلم انڈسٹری کی بحالی، فلم سٹی کے قیام پر پنجاب اسپیکر سے پروڈیوسرز کا تبادلہ خیال
صفحہ اول› بلوچستان ›قلعہ عبداللہ

قلعہ عبداللہ: وزیر اعلیٰ کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کی ہدایت

قلعہ عبداللہ: وزیر اعلیٰ کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کی ہدایت

قلعہ عبداللہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے قلعہ عبداللہ میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے اور جرائم پیشہ عناصر کے مکمل خاتمے کے لیے متعلقہ حکام کو مربوط حکمت عملی کے تحت مؤثر اور فیصلہ کن کارروائیاں کرنے کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ بھتہ خوری، اسمگلنگ، منشیات اور دیگر منظم جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز سخت اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ علاقے کو جرائم پیشہ سرگرمیوں سے پاک کرکے عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جاسکے۔

اعلیٰ سطحی اجلاس

اس سلسلے میں منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس میں اسپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن (ر) عبدالخالق اچکزئی، رکن صوبائی اسمبلی انجینئر زمرک خان اچکزئی، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ محمد حمزہ شفقات سمیت متعلقہ ڈویڑن کے کمشنر، ڈی آئی جی اور ڈپٹی کمشنرز نے شرکت کی۔

اجلاس میں قلعہ عبداللہ میں امن و امان کی بحالی، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں اور منظم جرائم کے سدباب کے لیے جامع اقدامات کی منظوری دی گئی۔

وزیر اعلیٰ نے محکمہ داخلہ کو ہدایت کی کہ قلعہ عبداللہ کو جرائم پیشہ عناصر سے پاک کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں اور ان پر عمل درآمد سے متعلق ایک ہفتے کے اندر تفصیلی رپورٹ پیش کی جائے۔

وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے ہدایت کی کہ علاقے میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے تمام متعلقہ ادارے باہمی رابطے اور مؤثر حکمت عملی کے تحت اپنی ذمہ داریاں ادا کریں۔

اشتہار