رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 20° جزوی بادل 21° / 8°فجر 05:37ظہر 12:17عصر 15:57مغرب 17:34عشا 18:57
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
آبنائے ہرمز میں اماراتی کمپنی کے جہاز پر حملہ، ایک اہلکار لاپتا، 11 زخمیسندھ میں خون بہا تو ذمہ دار بلاول بھٹو ہوں گے: مصطفیٰ کمالدشمن کی کارروائی پر جواب زیادہ سخت ہوگا، جغرافیائی حدود کا پابند نہیں: ایرانی فوجنجکاری کمیشن اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی کے انضمام کی تیاریبحرین اور کویت پر ایرانی حملے خطرناک کشیدگی کا باعث: قطری وزارت خارجہبلاول بھٹو: گزشتہ روز کچھ زیادہ سچ بول دیا، تنقید کرنے والوں کو جوابامریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ تل ابیب پہنچ گئے، اسرائیلی فوجی قیادت سے ملاقاتبیرسٹر گوہر کا چیف جسٹس سے مطالبہ: انصاف ہوتا ہوا نظر آئے، دنیا عدالتوں کو دیکھ رہی ہےلٹن داس ٹیسٹ کی ایک اننگز میں 8 شکار کرنے والے پہلے وکٹ کیپر بن گئےموبائل ایپ سے قرضوں پر شرحِ منافع میں 67 فیصد کمیبابراعظم کو صرف ایک لمبی اننگز کی ضرورت ہے: یونس خانشفقت امانت علی کا خون کے سرطان میں مبتلا ہونے کا انکشاف

قلات: ڈپٹی کمشنر عائشہ زہری کی صدارت میں پولیو مہم کے جائزہ اجلاس میں کم کارکردگی پر غور

قلات: ڈپٹی کمشنر انجینئر عائشہ زہری کی زیرِ صدارت پولیو پوسٹ کمپین SNID ریویو میٹنگ منعقد ہوئی۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبدالمالک، ڈی ایم پی پی ایچ آئی زین العابدین، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نثار احمد نورزئی، تحصیلدار خالق آباد امجد علی سمیت محکمہ صحت کے افسران، ڈبلیو ایچ او کے نمائندوں اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں گزشتہ پولیو مہم کے دوران ٹیموں کی کارکردگی، درپیش مسائل، کم کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی یونین کونسلز (Low Performance UCs)، فنگر مارکنگ اور بچوں کی عدم دستیابی سمیت دیگر اہم امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر کم کارکردگی کی وجوہات کا تعین کرتے ہوئے آئندہ پولیو مہم کو مزید مؤثر اور کامیاب بنانے کے لیے جامع حکمتِ عملی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر انجینئر عائشہ زہری نے کہا کہ پولیو ایک موذی مرض ہے، جس کے خاتمے کے لیے جدوجہد کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے محفوظ رکھنے کے لیے پولیو مہم کو کامیاب بنانا ناگزیر ہے۔

اس مقصد کے لیے ضلعی انتظامیہ، محکمہ صحت اور عالمی ادارہ صحت (WHO) باہمی تعاون اور مشترکہ کوششیں جاری ہیں۔

اشتہار