رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 20° جزوی بادل 21° / 8°فجر 05:37ظہر 12:17عصر 15:57مغرب 17:34عشا 18:57
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
آبنائے ہرمز میں اماراتی کمپنی کے جہاز پر حملہ، ایک اہلکار لاپتا، 11 زخمیسندھ میں خون بہا تو ذمہ دار بلاول بھٹو ہوں گے: مصطفیٰ کمالدشمن کی کارروائی پر جواب زیادہ سخت ہوگا، جغرافیائی حدود کا پابند نہیں: ایرانی فوجنجکاری کمیشن اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی کے انضمام کی تیاریبحرین اور کویت پر ایرانی حملے خطرناک کشیدگی کا باعث: قطری وزارت خارجہبلاول بھٹو: گزشتہ روز کچھ زیادہ سچ بول دیا، تنقید کرنے والوں کو جوابامریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ تل ابیب پہنچ گئے، اسرائیلی فوجی قیادت سے ملاقاتبیرسٹر گوہر کا چیف جسٹس سے مطالبہ: انصاف ہوتا ہوا نظر آئے، دنیا عدالتوں کو دیکھ رہی ہےلٹن داس ٹیسٹ کی ایک اننگز میں 8 شکار کرنے والے پہلے وکٹ کیپر بن گئےموبائل ایپ سے قرضوں پر شرحِ منافع میں 67 فیصد کمیبابراعظم کو صرف ایک لمبی اننگز کی ضرورت ہے: یونس خانشفقت امانت علی کا خون کے سرطان میں مبتلا ہونے کا انکشاف

قلات: ڈپٹی کمشنر انجینئر عائشہ زہری کی صدارت میں ریونیو اسٹاف کا اہم اجلاس

قلات: 18 نومبر کو ڈپٹی کمشنر انجینئر عائشہ زہری کی زیرِ صدارت ریونیو اسٹاف کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں تحصیلدار قلات، تحصیلدار خالق آباد، محاسب، قانون گو قلات و خالق آباد اور دونوں تحصیلوں کے پٹواریوں نے شرکت کی۔

اجلاس میں زرعی انکم ٹیکس کی وصولی، ریونیو ریکارڈ کی درستگی، درخواست گزاروں کو درپیش مسائل کے حل، سرکاری امور کی بروقت انجام دہی اور دیگر متعلقہ معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر انجینئر عائشہ زہری نے کہا کہ ریونیو ڈیپارٹمنٹ عوام اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان ایک اہم رابطے کا ذریعہ ہے۔ ریونیو ریکارڈ کی درستگی، شفافیت اور عوامی شکایات کا بروقت ازالہ ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

تمام ریونیو افسران اور اہلکار اپنی ذمہ داریاں ایمانداری، محنت اور پیشہ ورانہ لگن کے ساتھ انجام دیں اور سائلین کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ زرعی انکم ٹیکس کی وصولی کے عمل کو مؤثر اور شفاف بنایا جائے جبکہ ریونیو ریکارڈ کی بروقت تکمیل اور درستگی کو یقینی بنایا جائے۔ اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت یا لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

اشتہار