رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 10° صاف 19° / 8°فجر 05:39ظہر 12:18عصر 15:57مغرب 17:33عشا 18:57
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
میر علی میں فوجی کارروائی کے بعد امن، شہریوں اور مشران کا تعاون کا اعلانصومالیہ کا یو اے ای کے سفیر کو 72 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم، اپنا سفیر بھی واپس بلا لیاپاکستان نے بھارتی طیاروں پر فضائی حدود کی پابندی 24 دسمبر تک بڑھا دیپیٹرول ایک روپے مہنگا، نئی قیمت 323 روپے فی لیٹر، ڈیزل 355 روپے پر برقرارایوان صدر میں پیپلز پارٹی کا اہم اجلاس، نئے صوبوں اور قانون سازی پر غورٹرمپ، پوتن اور شی کا مشترکہ اعلامیہ: جوہری جنگ جیتی نہیں جا سکتیانتھروپک کی نیس ڈیک پر شاندار لسٹنگ، مالیت 1.8 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے کا امکانعالمی عدالتِ انصاف نے میانمار کو روہنگیا نسل کشی کا ذمہ دار قرار دے دیاآئی جی اسلام آباد کی ننھے شطرنج کے کھلاڑی عبدالرحمن سے ملاقات، ہر ممکن معاونت کی یقین دہانیبیرسٹر گوہر کا پیپلز پارٹی سے سیٹیں واپس کرنے کا مطالبہراولپنڈی ٹیسٹ: سونل دینوشا کا میچ ابھی ختم نہ ہونے اور مزید رنز بنانے کا عزمفلم انڈسٹری کی بحالی، فلم سٹی کے قیام پر پنجاب اسپیکر سے پروڈیوسرز کا تبادلہ خیال
صفحہ اول› بلوچستان ›صحبت پور

صحبت پور: چیف انجینئر کینالز اور ڈپٹی کمشنر کی ملاقات، زرعی پانی کی منصفانہ تقسیم پر تبادلہ خیال

صحبت پور: چیف انجینئر کینالز اور ڈپٹی کمشنر کی ملاقات، زرعی پانی کی منصفانہ تقسیم پر تبادلہ خیال
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

صحبت پور: چیف انجینئر کینالز قربان علی جتوئی نے ڈپٹی کمشنر صحبت پور فریدہ ترین سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں سپرنٹنڈنگ انجینئر ایریگیشن سرکل مدثر ظفر کھوسہ، ایگزیکٹو انجینئر پٹ فیڈر کینال شمس الملک بادینی اور ایگزیکٹو انجینئر کچھی کینال الٰہی بخش گاجانی بھی موجود تھے۔

ملاقات کے دوران ضلع صحبت پور سمیت نصیرآباد ڈویژن میں زرعی پانی کی منصفانہ تقسیم، نہری نظام کی بہتری، محکمہ آبپاشی کو درپیش مسائل اور دیگر اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ زرعی شعبے کو درپیش پانی کی ضروریات، نہروں میں پانی کی دستیابی، مختلف علاقوں تک پانی کی بروقت فراہمی اور نہری نظام کی مؤثر نگرانی کے حوالے سے امور زیر بحث آئے۔

محکمہ آبپاشی اور ضلعی انتظامیہ میں تعاون

اس موقع پر اس بات پر بھی غور کیا گیا کہ کاشتکاروں کو ان کے مقررہ حصے کے مطابق زرعی پانی کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے محکمہ آبپاشی اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان مربوط روابط اور باہمی تعاون کو مزید مؤثر بنایا جائے تاکہ زرعی سرگرمیاں متاثر نہ ہوں اور ٹیل کے علاقوں تک پانی کی رسائی ممکن بنائی جا سکے۔

چیف انجینئر کینالز قربان علی جتوئی نے محکمہ آبپاشی کو درپیش مختلف انتظامی اور فنی چیلنجز کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا، جبکہ نہری نظام کی بہتری، پانی کی منصفانہ تقسیم اور آبپاشی کے معاملات کو مزید بہتر بنانے کے لیے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر صحبت پور فریدہ ترین نے کہا کہ زراعت علاقے کی معیشت میں بنیادی اہمیت رکھتی ہے اور کاشتکاروں کو درپیش مسائل کا حل ضلعی انتظامیہ کی ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے عزم کا اظہار کیا کہ زرعی پانی کی منصفانہ تقسیم اور کاشتکاروں کو درپیش مشکلات کے ازالے کے لیے محکمہ آبپاشی کے ساتھ ہر ممکن تعاون جاری رکھا جائے گا۔

اجلاس میں نہری نظام سے متعلق امور کو باہمی مشاورت اور مربوط حکمت عملی کے تحت آگے بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا گیا تاکہ زرعی شعبے کو درپیش مسائل کا مؤثر حل نکالا جا سکے۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

اشتہار