رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 20° جزوی بادل 21° / 8°فجر 05:37ظہر 12:17عصر 15:57مغرب 17:34عشا 18:57
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
آبنائے ہرمز میں اماراتی کمپنی کے جہاز پر حملہ، ایک اہلکار لاپتا، 11 زخمیسندھ میں خون بہا تو ذمہ دار بلاول بھٹو ہوں گے: مصطفیٰ کمالدشمن کی کارروائی پر جواب زیادہ سخت ہوگا، جغرافیائی حدود کا پابند نہیں: ایرانی فوجنجکاری کمیشن اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی کے انضمام کی تیاریبحرین اور کویت پر ایرانی حملے خطرناک کشیدگی کا باعث: قطری وزارت خارجہبلاول بھٹو: گزشتہ روز کچھ زیادہ سچ بول دیا، تنقید کرنے والوں کو جوابامریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ تل ابیب پہنچ گئے، اسرائیلی فوجی قیادت سے ملاقاتبیرسٹر گوہر کا چیف جسٹس سے مطالبہ: انصاف ہوتا ہوا نظر آئے، دنیا عدالتوں کو دیکھ رہی ہےلٹن داس ٹیسٹ کی ایک اننگز میں 8 شکار کرنے والے پہلے وکٹ کیپر بن گئےموبائل ایپ سے قرضوں پر شرحِ منافع میں 67 فیصد کمیبابراعظم کو صرف ایک لمبی اننگز کی ضرورت ہے: یونس خانشفقت امانت علی کا خون کے سرطان میں مبتلا ہونے کا انکشاف
صفحہ اول› بلوچستان ›شیرانی

شیرانی: دو کم سن بچوں کی لاشیں ملنے پر ڈپٹی کمشنر کلیم اللہ کاکڑ کا فوری نوٹس

شیرانی: دو کم سن بچوں کی لاشیں ملنے پر ڈپٹی کمشنر کلیم اللہ کاکڑ کا فوری نوٹس

شیرانی: ضلع شیرانی میں دو کم سن بچوں کی لاشیں ملنے کے افسوسناک واقعے پر ڈپٹی کمشنر شیرانی کلیم اللہ کاکڑ نے فوری نوٹس لیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر سب ڈویژن مانی خواہ گل نواز بلوچ کے ہمراہ جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور امدادی و انتظامی کارروائیوں کی خود نگرانی کی۔

اطلاع موصول ہوتے ہی ڈپٹی کمشنر شیرانی فوری طور پر جائے وقوعہ پہنچے، جہاں انہوں نے بچوں کی لاشوں کو دشوار گزار پہاڑی علاقے سے بحفاظت نیچے منتقل کرنے کے لیے ایمبولینسز بھی موقع پر پہنچائیں۔ اس موقع پر علاقے کے مقامی افراد بھی موجود تھے، جنہوں نے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کرتے ہوئے لاشوں کو پہاڑی مقام سے نیچے منتقل کرنے میں مدد فراہم کی۔

واقعے کے بعد بعض نوجوانوں کی جانب سے نیشنل ہائی وے پر احتجاج کیا گیا، جس پر ڈپٹی کمشنر شیرانی کلیم اللہ کاکڑ نے علاقے کے معتبرین سے مذاکرات کیے۔ کامیاب مذاکرات اور انتظامیہ کی کوششوں کے نتیجے میں احتجاج ختم کروا دیا گیا۔

دونوں بچوں کی لاشوں کو ضروری قانونی کارروائی اور پوسٹ مارٹم کے لیے سول ہسپتال ژوب کے ٹراما سینٹر منتقل کیا گیا۔ بعد ازاں سول ہسپتال ژوب میں ضروری قانونی کارروائی اور پوسٹ مارٹم مکمل ہونے کے بعد دونوں کم سن بچوں کی لاشیں تدفین اور دیگر ضروری مراحل کے لیے ورثاء کے حوالے کر دی گئیں۔

ڈپٹی کمشنر شیرانی کلیم اللہ کاکڑ نے اس افسوسناک واقعے کے تناظر میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے فوری اقدامات کو یقینی بنایا اور موقع پر موجود رہ کر امدادی سرگرمیوں، عوامی رابطے اور انتظامی امور کی نگرانی کی۔

اشتہار