رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 12° صاف 19° / 7°فجر 05:43ظہر 12:20عصر 15:55مغرب 17:32عشا 18:56
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
ریڈ زون کی بندش: وفاقی آئینی عدالت اور اسلام آباد ہائیکورٹ میں کل چھٹیعمان کے قریب سمندری بارودی سرنگوں سے دو آئل ٹینکرز میں آگ لگ گئیانتخابی اصلاحات کمیٹی پر ڈیڈلاک، حکومت پی ٹی آئی کے بغیر کمیٹی بنانے پر غورکم جونگ ان: شمالی کوریا ایٹمی ہتھیاروں سے کبھی دستبردار نہیں ہوگارانا عرفان نے ورلڈ کپ آف اسنوکر جیت لیاٹرمپ نے ایران کے خلاف تمام آپشنز کھلے رکھے ہیں: جیرڈ کشنرمکہ معاہدے کے رکن ممالک کا اسلام آباد اجلاس، یمن کی صورتحال ایجنڈے میں شامل: خواجہ آصفامریکی حمایت کے بغیر بھی ایران پر حملے کے لیے تیار ہیں، اسرائیلی فوجبلاول بھٹو کا نئے صوبوں پر ریفرنڈم کی مخالفت، پارلیمنٹ کے ذریعے فیصلے پر زوراذلان شاہ ہاکی: پاکستان اور ملائیشیا کا میچ 5-5 سے برابر، ملائیشیا فائنل میںبلوچستان بھر میں جے یو آئی کا احتجاجی دھرنا، اہم شاہراہیں بندآئرلینڈ کرکٹ ٹیم جنوری 2027 میں پہلی بار پاکستان کا دورہ کرے گی

سیوی میں صحت دہلیز ٹیلی ہیلتھ سروس کے ذریعے 5 ہزار 500 طبی مشاورتیں مکمل

سیوی: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے خصوصی اقدام اور حکومت بلوچستان کے تعاون سے پی پی ایچ آئی بلوچستان (PPHIB) کے تحت شروع کیے گئے جدید ٹیلی ہیلتھ انیشیٹو صحت دہلیز کے ذریعے صوبے کے عوام کو گھر بیٹھے مفت، معیاری اور بروقت طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

اس جدید ڈیجیٹل ہیلتھ سروس کا مقصد شہری اور بالخصوص دور دراز علاقوں میں مقیم افراد کو طبی سہولیات تک آسان رسائی فراہم کرنا ہے، تاکہ وہ اپنے اور اپنے اہلِ خانہ کے لیے کہیں سے بھی آن لائن ڈاکٹر سے مشاورت حاصل کر سکیں۔

مشاورتوں اور نسخوں کی فراہمی

صحت دہلیز منصوبے کے تحت اب تک ضلع سیوی میں 5 ہزار 500 طبی مشاورتیں مکمل کی جا چکی ہیں، جبکہ مریضوں کو طبی مشاورت کے بعد ادویات کے نسخے بھی فراہم کیے گئے ہیں۔

اس سہولت کے ذریعے شہریوں کو آن لائن ڈاکٹر سے مشاورت، طبی نسخے کا حصول، اور ضرورت پڑنے پر اعلیٰ طبی مراکز میں علاج کے لیے ریفرل کی سہولت مکمل طور پر مفت فراہم کی جا رہی ہے۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سیوی میجر (ر) الیاس کبزئی نے ضلع کے عوام سے خصوصی اپیل کی ہے کہ وہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے اس عوام دوست اقدام سے بھرپور استفادہ کریں۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ صحت دہلیز ایک بہترین سہولت ہے جس کے ذریعے شہریوں کو گھر بیٹھے مستند ڈاکٹروں سے طبی مشاورت، مفت طبی رہنمائی اور ادویات کے حصول کی سہولت میسر آ رہی ہے۔ عوام کو چاہیے کہ وہ معمولی طبی مسائل کے لیے بھی اس ڈیجیٹل سروس سے فائدہ اٹھائیں اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے صحت کی سہولیات اپنی دہلیز پر حاصل کریں۔

ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ حکومت بلوچستان کی جانب سے عوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی اور دور دراز علاقوں کے لوگوں کی مشکلات میں کمی لانے کے لیے ایسے اقدامات قابلِ تحسین ہیں۔ صحت مند معاشرے کی تشکیل کے لیے ضروری ہے کہ عوام دستیاب سرکاری سہولیات سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔

صحت دہلیز کی سہولت ویب ایپلیکیشن sehat.pphib.org اور گوگل پلے اسٹور پر دستیاب ہے، جہاں سے شہری باآسانی اس سروس تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔

حکومت بلوچستان کا یہ اقدام صوبے میں ڈیجیٹل صحت کے نظام کو فروغ دینے، طبی سہولیات کی فراہمی کو آسان بنانے اور بالخصوص دور دراز علاقوں کے عوام کو مفت اور معیاری علاج معالجے کی سہولیات ان کی دہلیز تک پہنچانے کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔

اشتہار