رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 12° صاف 19° / 7°فجر 05:43ظہر 12:20عصر 15:55مغرب 17:32عشا 18:56
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
ریڈ زون کی بندش: وفاقی آئینی عدالت اور اسلام آباد ہائیکورٹ میں کل چھٹیعمان کے قریب سمندری بارودی سرنگوں سے دو آئل ٹینکرز میں آگ لگ گئیانتخابی اصلاحات کمیٹی پر ڈیڈلاک، حکومت پی ٹی آئی کے بغیر کمیٹی بنانے پر غورکم جونگ ان: شمالی کوریا ایٹمی ہتھیاروں سے کبھی دستبردار نہیں ہوگارانا عرفان نے ورلڈ کپ آف اسنوکر جیت لیاٹرمپ نے ایران کے خلاف تمام آپشنز کھلے رکھے ہیں: جیرڈ کشنرمکہ معاہدے کے رکن ممالک کا اسلام آباد اجلاس، یمن کی صورتحال ایجنڈے میں شامل: خواجہ آصفامریکی حمایت کے بغیر بھی ایران پر حملے کے لیے تیار ہیں، اسرائیلی فوجبلاول بھٹو کا نئے صوبوں پر ریفرنڈم کی مخالفت، پارلیمنٹ کے ذریعے فیصلے پر زوراذلان شاہ ہاکی: پاکستان اور ملائیشیا کا میچ 5-5 سے برابر، ملائیشیا فائنل میںبلوچستان بھر میں جے یو آئی کا احتجاجی دھرنا، اہم شاہراہیں بندآئرلینڈ کرکٹ ٹیم جنوری 2027 میں پہلی بار پاکستان کا دورہ کرے گی

سیوی: دھپال خورد گرلز ہائیر سکول میں ثقافتی ورثہ، مینا بازار اور سائنسی نمائش کا افتتاح

سیوی: دھپال خورد گرلز ہائیر سکول میں ثقافتی ورثہ، مینا بازار اور سائنسی نمائش کا افتتاح
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

سیوی: گورنمنٹ گرلز ہائیر اسکول دھپال خورد میں طالبات کی تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے، ثقافتی روایات کے فروغ اور سائنسی رجحانات کی حوصلہ افزائی کے لیے گزشتہ روز ثقافتی ورثے، مینا بازار اور سائنسی نمائش پر مشتمل ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

مہمانوں کا استقبال اور افتتاح

تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عبدالستار لانگو تھے، جبکہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نسواں میڈم ارم نورین، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایم اینڈ ای میڈم ماہ جبیں اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر طارق الماس بھی اس موقع پر موجود تھے۔

اسکول آمد پر پرنسپل اور تدریسی عملے نے مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا، جبکہ طالبات نے مہمانِ خصوصی کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ مہمانِ خصوصی نے فیتہ کاٹ کر تقریب کا باقاعدہ افتتاح کیا۔

بعدازاں مہمانوں نے ثقافتی ورثے، مینا بازار اور سائنسی نمائش کے مختلف اسٹالز کا دورہ کیا۔ مینا بازار میں طالبات کی جانب سے کھانے پینے کی اشیاء، جیولری اور دستکاری کے خوبصورت اسٹالز سجائے گئے تھے، جبکہ سائنسی نمائش میں طالبات نے مختلف سائنسی ماڈلز پیش کیے اور ان کی افادیت و طریقہ کار کے حوالے سے مہمانوں کو تفصیلی بریفنگ دی۔ مہمانوں نے طالبات کی محنت، تخلیقی صلاحیتوں اور پیشکش کو سراہا۔

مہمانوں کے خطابات

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مہمانِ خصوصی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عبدالستار لانگو نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں اس طرح کی غیر نصابی سرگرمیاں طالبات کی پوشیدہ صلاحیتوں کو نکھارنے اور انہیں عملی زندگی کے لیے تیار کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ ثقافتی ورثہ ہماری شناخت ہے جبکہ سائنس ترقی اور روشن مستقبل کی بنیاد ہے۔ انہوں نے پرنسپل، اساتذہ اور طالبات کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ محکمہ تعلیم ایسی مثبت اور تعمیری سرگرمیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کرتا رہے گا۔

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نسواں میڈم ارم نورین نے اپنے خطاب میں کہا کہ طالبات کی جانب سے اس قدر منظم اور معیاری پروگرام کا انعقاد ان کی صلاحیتوں اور اساتذہ کی محنت کا عکاس ہے۔ انہوں نے کہا کہ بچیوں میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے، ضرورت اس امر کی ہے کہ انہیں مناسب مواقع اور رہنمائی فراہم کی جائے تاکہ وہ تعلیم کے ساتھ ساتھ مختلف ہنر اور عملی مہارتوں میں بھی نمایاں مقام حاصل کر سکیں۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایم اینڈ ای میڈم ماہ جبیں نے تقریب کو سراہتے ہوئے کہا کہ طالبات نے جس محنت، لگن اور دلچسپی سے مختلف اسٹالز سجائے اور سائنسی ماڈلز تیار کیے، وہ قابلِ تحسین ہے۔ ایسی سرگرمیاں طالبات میں خود اعتمادی، باہمی تعاون، تخلیقی سوچ اور عملی صلاحیتوں کو فروغ دینے میں معاون ثابت ہوتی ہیں۔

تقریب کے اختتام پر مہمانوں کے اعزاز میں ریفریشمنٹ کا اہتمام کیا گیا۔ پروگرام خوشگوار اور پرمسرت ماحول میں اختتام پذیر ہوا۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

اشتہار