رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 14° صاف 19° / 7°فجر 05:43ظہر 12:20عصر 15:55مغرب 17:32عشا 18:56
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
ریڈ زون کی بندش: وفاقی آئینی عدالت اور اسلام آباد ہائیکورٹ میں کل چھٹیعمان کے قریب سمندری بارودی سرنگوں سے دو آئل ٹینکرز میں آگ لگ گئیانتخابی اصلاحات کمیٹی پر ڈیڈلاک، حکومت پی ٹی آئی کے بغیر کمیٹی بنانے پر غورکم جونگ ان: شمالی کوریا ایٹمی ہتھیاروں سے کبھی دستبردار نہیں ہوگارانا عرفان نے ورلڈ کپ آف اسنوکر جیت لیاٹرمپ نے ایران کے خلاف تمام آپشنز کھلے رکھے ہیں: جیرڈ کشنرمکہ معاہدے کے رکن ممالک کا اسلام آباد اجلاس، یمن کی صورتحال ایجنڈے میں شامل: خواجہ آصفامریکی حمایت کے بغیر بھی ایران پر حملے کے لیے تیار ہیں، اسرائیلی فوجبلاول بھٹو کا نئے صوبوں پر ریفرنڈم کی مخالفت، پارلیمنٹ کے ذریعے فیصلے پر زوراذلان شاہ ہاکی: پاکستان اور ملائیشیا کا میچ 5-5 سے برابر، ملائیشیا فائنل میںبلوچستان بھر میں جے یو آئی کا احتجاجی دھرنا، اہم شاہراہیں بندآئرلینڈ کرکٹ ٹیم جنوری 2027 میں پہلی بار پاکستان کا دورہ کرے گی

سنجاوی: ڈاکٹر فاروق مری کا بنیادی مراکز صحت کا دورہ، غیر حاضر عملے کو سخت وارننگ

سنجاوی: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور ڈپٹی کمشنر عبدالقدوس اچکزئی کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ منیجر پی پی ایچ آئی ڈاکٹر فاروق مری نے مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن کے نمائندے ریحان خان اور ڈسٹرکٹ سپورٹ آفیسر زیارت ڈاکٹر عالمگیر خان کے ہمراہ بنیادی مراکز صحت تاندوانی، چوتیر اور کلی عزیز جعفر کا دورہ کیا۔

عملے کی حاضری اور سہولیات کا جائزہ

دورے کے دوران ڈسٹرکٹ منیجر پی پی ایچ آئی نے عملے کی حاضری کے ریکارڈ، عملے کی موجودگی، او پی ڈی رجسٹر، انفیکشن کی روک تھام اور کنٹرول کے طریقہ کار، طبی آلات کو جراثیم سے پاک کرنے کے طریقوں، بیماریوں کی نگرانی کے نظام، ضروری ادویات کی دستیابی، صحت دہلیز ایپ کی سرگرمیوں، ٹیلی ہیلتھ سروسز کی فعالیت، انٹرنیٹ کی سہولت اور بی ایس ڈی آئی کے تحت جاری ترقیاتی کاموں سمیت بنیادی مراکز صحت کے دیگر متعلقہ امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ منیجر نے غیر حاضر عملے کو سخت وارننگ دیتے ہوئے ہدایت کی کہ تمام اہلکار اپنی حاضری یقینی بنائیں اور فرائض منصبی ذمہ داری کے ساتھ انجام دیں۔

کیس رپورٹس کی تصدیق

دورے کے اختتام پر ڈسٹرکٹ سپورٹ آفیسر زیارت ڈاکٹر عالمگیر خان نے بیماریوں کی نگرانی کے نظام کے تحت موصول ہونے والی کیس رپورٹس اور متعلقہ اعداد و شمار کی تصدیق بھی کی۔

اشتہار