زیارت: 12 دسمبر سے شروع ہونے والی انسدادِ پولیو مہم کی تیاریوں کا جائزہ

زیارت: ڈپٹی کمشنر زیارت عبدالقدوس اچکزئی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر حبیب الرحمٰن کاکڑ کی زیرِ صدارت انسدادِ پولیو مہم کے حوالے سے متعلقہ افسران کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ضلع زیارت میں آئندہ انسدادِ پولیو مہم کی تیاریوں اور انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ ضلع زیارت میں انسدادِ پولیو کی چار روزہ مہم 12 دسمبر 2026 سے شروع ہوگی۔
مہم کے دوران پولیو ٹیمیں گھر گھر جا کر پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے پلائیں گی۔
متعلقہ افسران کو ہدایات
اسسٹنٹ کمشنر حبیب الرحمٰن کاکڑ نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ مہم کو مؤثر بنانے کے لیے تمام تر انتظامات بروقت مکمل کیے جائیں اور پولیو ٹیموں کی کارکردگی، حاضری اور مانیٹرنگ کو یقینی بنایا جائے تاکہ کوئی بھی بچہ پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطروں سے محروم نہ رہے۔
اشتہار











