زیارت: ڈپٹی کمشنر عبدالقدوس اچکزئی کا تاجران سے ملاقات، مسائل حل کرنے کی یقین دہانی
زیارت: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر زیارت عبدالقدوس اچکزئی سے انجمن تاجران کے نمائندوں اور عوامی وفود نے ملاقات کی۔
اس موقع پر انجمن تاجران کے نمائندوں اور عوام نے اپنے درپیش مسائل اور مشکلات سے ڈپٹی کمشنر کو آگاہ کیا اور ان کے حل کے لیے مختلف تجاویز پیش کیں۔
ڈپٹی کمشنر عبدالقدوس اچکزئی نے وفود کے مسائل غور سے سنے اور انہیں یقین دہانی کرائی کہ عوام اور تاجروں کے تمام جائز مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے مؤثر اقدامات اٹھائے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوامی مسائل کے حل اور تاجروں کو درپیش مشکلات کے ازالے کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔
اشتہار











