رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 14° صاف 19° / 7°فجر 05:43ظہر 12:20عصر 15:55مغرب 17:32عشا 18:56
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
ریڈ زون کی بندش: وفاقی آئینی عدالت اور اسلام آباد ہائیکورٹ میں کل چھٹیعمان کے قریب سمندری بارودی سرنگوں سے دو آئل ٹینکرز میں آگ لگ گئیانتخابی اصلاحات کمیٹی پر ڈیڈلاک، حکومت پی ٹی آئی کے بغیر کمیٹی بنانے پر غورکم جونگ ان: شمالی کوریا ایٹمی ہتھیاروں سے کبھی دستبردار نہیں ہوگارانا عرفان نے ورلڈ کپ آف اسنوکر جیت لیاٹرمپ نے ایران کے خلاف تمام آپشنز کھلے رکھے ہیں: جیرڈ کشنرمکہ معاہدے کے رکن ممالک کا اسلام آباد اجلاس، یمن کی صورتحال ایجنڈے میں شامل: خواجہ آصفامریکی حمایت کے بغیر بھی ایران پر حملے کے لیے تیار ہیں، اسرائیلی فوجبلاول بھٹو کا نئے صوبوں پر ریفرنڈم کی مخالفت، پارلیمنٹ کے ذریعے فیصلے پر زوراذلان شاہ ہاکی: پاکستان اور ملائیشیا کا میچ 5-5 سے برابر، ملائیشیا فائنل میںبلوچستان بھر میں جے یو آئی کا احتجاجی دھرنا، اہم شاہراہیں بندآئرلینڈ کرکٹ ٹیم جنوری 2027 میں پہلی بار پاکستان کا دورہ کرے گی

زیارت: اسسٹنٹ کمشنر حبیب الرحمٰن کاکڑ کا بازار کا اچانک دورہ، نرخ ناموں کا جائزہ

زیارت: اسسٹنٹ کمشنر حبیب الرحمٰن کاکڑ کا بازار کا اچانک دورہ، نرخ ناموں کا جائزہ
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

زیارت: ڈپٹی کمشنر زیارت عبدالقدوس اچکزئی کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر حبیب الرحمٰن کاکڑ نے زیارت بازار کا اچانک دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے گوشت کی دکانوں سمیت مختلف کاروباری مراکز کا معائنہ کیا اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں، سرکاری نرخ ناموں پر عمل درآمد اور اشیاء کے معیار کا تفصیلی جائزہ لیا۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے دکانداروں کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ سرکاری نرخ نامے کے مطابق اشیائے ضروریہ فروخت کریں اور مقررہ قیمتوں سے زائد وصولی سے گریز کریں۔ انہوں نے مزید تاکید کی کہ عوام کو صاف، معیاری اور صحت بخش اشیائے خوردونوش فراہم کی جائیں اور مضرِ صحت، زائد المیعاد یا غیر معیاری اشیاء کی فروخت ہرگز نہ کی جائے۔

اسسٹنٹ کمشنر نے واضح کیا کہ سرکاری نرخ نامے کی خلاف ورزی، گرانفروشی اور عوام کی صحت سے کھیلنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو ریلیف کی فراہمی، قیمتوں پر کنٹرول اور معیاری اشیائے خوردونوش کی دستیابی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔

اس سلسلے میں بازاروں کے معائنے اور نگرانی کا عمل باقاعدگی سے جاری رہے گا۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

اشتہار