رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 15° صاف 19° / 7°فجر 05:43ظہر 12:20عصر 15:55مغرب 17:32عشا 18:56
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
ریڈ زون کی بندش: وفاقی آئینی عدالت اور اسلام آباد ہائیکورٹ میں کل چھٹیعمان کے قریب سمندری بارودی سرنگوں سے دو آئل ٹینکرز میں آگ لگ گئیانتخابی اصلاحات کمیٹی پر ڈیڈلاک، حکومت پی ٹی آئی کے بغیر کمیٹی بنانے پر غورکم جونگ ان: شمالی کوریا ایٹمی ہتھیاروں سے کبھی دستبردار نہیں ہوگارانا عرفان نے ورلڈ کپ آف اسنوکر جیت لیاٹرمپ نے ایران کے خلاف تمام آپشنز کھلے رکھے ہیں: جیرڈ کشنرمکہ معاہدے کے رکن ممالک کا اسلام آباد اجلاس، یمن کی صورتحال ایجنڈے میں شامل: خواجہ آصفامریکی حمایت کے بغیر بھی ایران پر حملے کے لیے تیار ہیں، اسرائیلی فوجبلاول بھٹو کا نئے صوبوں پر ریفرنڈم کی مخالفت، پارلیمنٹ کے ذریعے فیصلے پر زوراذلان شاہ ہاکی: پاکستان اور ملائیشیا کا میچ 5-5 سے برابر، ملائیشیا فائنل میںبلوچستان بھر میں جے یو آئی کا احتجاجی دھرنا، اہم شاہراہیں بندآئرلینڈ کرکٹ ٹیم جنوری 2027 میں پہلی بار پاکستان کا دورہ کرے گی

رکھنی: ایڈیشنل کمشنر کوہِ سلیمان کا ترقیاتی منصوبوں اور پری فیبریکیٹڈ کوارٹرز کا دورہ

رکھنی: ایڈیشنل کمشنر کوہِ سلیمان کا ترقیاتی منصوبوں اور پری فیبریکیٹڈ کوارٹرز کا دورہ

رکھنی: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن اور صوبائی حکومت کی ترقیاتی پالیسی کے مطابق، کمشنر کوہِ سلیمان ڈویژن مجیب الرحمٰن قمبرانی کی ہدایات پر ایڈیشنل کمشنر کوہِ سلیمان ڈویژن عبدالباسط بزدار نے رکھنی پراجیکٹ کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں کا دورہ کیا۔

ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ

اس موقع پر ایکسیئن روڈز فضل محمد زرکون، ایکسیئن بلڈنگ طارق شیرانی اور دیگر متعلقہ افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ایڈیشنل کمشنر نے لورالائی روڈ، مین بارکھان روڈ، صمند خان گلی اور ماڈل بازار رکھنی میں جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا اور منصوبوں پر ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا۔

ایڈیشنل کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی کاموں میں تعمیراتی معیار کا خاص خیال رکھا جائے اور منصوبوں کو مقررہ مدت کے اندر مکمل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی مفاد کے منصوبوں میں تاخیر اور ناقص کام کسی صورت قابلِ قبول نہیں ہوگا۔

پری فیبریکیٹڈ کوارٹرز کی تعمیر کا جائزہ

بعد ازاں ایڈیشنل کمشنر نے ایکسیئن بلڈنگ طارق شیرانی کے ہمراہ پی اینڈ آر آفس میں زیرِ تعمیر پری فیبریکیٹڈ کوارٹرز کا بھی دورہ کیا۔ انہوں نے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا اور ٹھیکیدار کو ہدایت کی کہ سرکاری طور پر منظور شدہ ڈیزائن کے مطابق کام جلد مکمل کرکے کوارٹرز متعلقہ محکمے کے حوالے کیے جائیں تاکہ سرکاری افسران کے لیے رہائش کی سہولت فراہم ہو اور انہیں درپیش رہائشی مسائل حل کیے جا سکیں۔

ایڈیشنل کمشنر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن کے مطابق علاقے میں ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ تمام متعلقہ محکمے اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کریں تاکہ جاری ترقیاتی منصوبوں کے ثمرات عوام تک پہنچ سکیں۔

اشتہار