رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 15° صاف 19° / 7°فجر 05:43ظہر 12:20عصر 15:55مغرب 17:32عشا 18:56
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
ریڈ زون کی بندش: وفاقی آئینی عدالت اور اسلام آباد ہائیکورٹ میں کل چھٹیعمان کے قریب سمندری بارودی سرنگوں سے دو آئل ٹینکرز میں آگ لگ گئیانتخابی اصلاحات کمیٹی پر ڈیڈلاک، حکومت پی ٹی آئی کے بغیر کمیٹی بنانے پر غورکم جونگ ان: شمالی کوریا ایٹمی ہتھیاروں سے کبھی دستبردار نہیں ہوگارانا عرفان نے ورلڈ کپ آف اسنوکر جیت لیاٹرمپ نے ایران کے خلاف تمام آپشنز کھلے رکھے ہیں: جیرڈ کشنرمکہ معاہدے کے رکن ممالک کا اسلام آباد اجلاس، یمن کی صورتحال ایجنڈے میں شامل: خواجہ آصفامریکی حمایت کے بغیر بھی ایران پر حملے کے لیے تیار ہیں، اسرائیلی فوجبلاول بھٹو کا نئے صوبوں پر ریفرنڈم کی مخالفت، پارلیمنٹ کے ذریعے فیصلے پر زوراذلان شاہ ہاکی: پاکستان اور ملائیشیا کا میچ 5-5 سے برابر، ملائیشیا فائنل میںبلوچستان بھر میں جے یو آئی کا احتجاجی دھرنا، اہم شاہراہیں بندآئرلینڈ کرکٹ ٹیم جنوری 2027 میں پہلی بار پاکستان کا دورہ کرے گی

دکی: ڈپٹی کمشنر فضل الرحمن کبدانی کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی کا اجلاس

دکی: ڈپٹی کمشنر فضل الرحمن کبدانی کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی کا اجلاس

دکی: ڈپٹی کمشنر دکی فضل الرحمن کبدانی کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی (DHC) کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں محکمہ صحت کے افسران اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں ضلع بھر کے سرکاری صحت مراکز کی کارکردگی، طبی سہولیات کی فراہمی اور محکمانہ امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے دوران گزشتہ اجلاس میں کیے گئے فیصلوں پر عملدرآمد کی صورتحال، طبی عملے کی حاضری، فیلڈ وزٹس اور مختلف صحت مراکز کی مجموعی کارکردگی پر غور کیا گیا۔

صحت مراکز کی کارکردگی کا جائزہ

اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال (DHQ)، رورل ہیلتھ سینٹرز (RHCs)، بنیادی مراکز صحت (BHUs)، سول ڈسپنسریز (CDs) اور ماں و بچہ صحت مراکز (MCH Centers) کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے مختلف عمودی صحت پروگرامز کی پیش رفت اور انہیں درپیش مسائل پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر فضل الرحمن کبدانی نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ضلع کے تمام سرکاری صحت مراکز میں طبی عملے کی حاضری یقینی بنانے کے ساتھ ادویات کی دستیابی، مریضوں کو بروقت طبی سہولیات کی فراہمی اور صحت کے اداروں کو مکمل طور پر فعال رکھنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ سرکاری صحت مراکز کی کارکردگی میں بہتری اور عوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی میں کسی قسم کی غفلت، لاپروائی یا کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے متعلقہ افسران پر زور دیا کہ وہ اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کریں اور صحت کے شعبے میں جاری اقدامات کی مؤثر نگرانی کو یقینی بنائیں تاکہ ضلع کے عوام کو ان کی دہلیز پر بہتر اور معیاری طبی سہولیات میسر آ سکیں۔

اشتہار