رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 14° صاف 19° / 7°فجر 05:43ظہر 12:20عصر 15:55مغرب 17:32عشا 18:56
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
ریڈ زون کی بندش: وفاقی آئینی عدالت اور اسلام آباد ہائیکورٹ میں کل چھٹیعمان کے قریب سمندری بارودی سرنگوں سے دو آئل ٹینکرز میں آگ لگ گئیانتخابی اصلاحات کمیٹی پر ڈیڈلاک، حکومت پی ٹی آئی کے بغیر کمیٹی بنانے پر غورکم جونگ ان: شمالی کوریا ایٹمی ہتھیاروں سے کبھی دستبردار نہیں ہوگارانا عرفان نے ورلڈ کپ آف اسنوکر جیت لیاٹرمپ نے ایران کے خلاف تمام آپشنز کھلے رکھے ہیں: جیرڈ کشنرمکہ معاہدے کے رکن ممالک کا اسلام آباد اجلاس، یمن کی صورتحال ایجنڈے میں شامل: خواجہ آصفامریکی حمایت کے بغیر بھی ایران پر حملے کے لیے تیار ہیں، اسرائیلی فوجبلاول بھٹو کا نئے صوبوں پر ریفرنڈم کی مخالفت، پارلیمنٹ کے ذریعے فیصلے پر زوراذلان شاہ ہاکی: پاکستان اور ملائیشیا کا میچ 5-5 سے برابر، ملائیشیا فائنل میںبلوچستان بھر میں جے یو آئی کا احتجاجی دھرنا، اہم شاہراہیں بندآئرلینڈ کرکٹ ٹیم جنوری 2027 میں پہلی بار پاکستان کا دورہ کرے گی

خضدار: وفاقی محتسب کی مداخلت، رکی ہوئی BISP رقم خاتون کو مل گئی

خضدار: وفاقی محتسب سیکرٹریٹ کے ریجنل آفس خضدار نے فوری اور مفت انصاف کی فراہمی کی اپنی روایت برقرار رکھتے ہوئے ایک اور مستحق شہری کا دیرینہ مالی مسئلہ حل کر دیا ہے۔

وفاقی محتسب کی مؤثر اور بروقت مداخلت کے نتیجے میں خضدار کی رہائشی خاتون کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) کے وظیفے کی رکی ہوئی رقم واپس مل گئی۔

شکایت اور سماعت

تفصیلات کے مطابق محلہ فیض آباد، خضدار کی رہائشی مسما ریحانہ نے وفاقی محتسب ریجنل آفس خضدار میں شکایت درج کرائی تھی کہ BISP کی جانب سے جاری کردہ مخصوص سم پر ایزی پیسہ (Easypaisa) والیٹ اکاؤنٹ کھلوانے کے باوجود ان کے وظیفے کی رقم تکنیکی خرابی یا کسی اور وجہ سے کسی دوسرے اکاؤنٹ میں منتقل ہو گئی ہے، جس کے باعث وہ اپنے جائز حق اور حکومتی امداد سے محروم ہیں۔

وفاقی محتسب نے سائلہ کی درخواست پر فوری نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو طلب کیا اور باقاعدہ سماعت کا آغاز کیا۔

محتسب کے دفتر کی ہدایات اور دباؤ پر BISP انتظامیہ نے معاملے کی فوری چھان بین کی اور متعلقہ مالیاتی ادارے کے حکام کے ساتھ رابطہ کر کے سائلہ کے والیٹ اکاؤنٹ کا تکنیکی مسئلہ حل کرایا۔

رقم کی وصولی اور ازالہ

انتظامیہ کی جانب سے اکاؤنٹ بحال ہونے کے بعد سائلہ مسما ریحانہ کا اکاؤنٹ فعال ہو گیا اور انہوں نے اپنی وظیفے کی رقم مبلغ 14,500 روپے کامیابی سے نکلوا لی۔

بعد ازاں سائلہ کی جانب سے رقم کی وصولی کی تصدیق اور مکمل اطمینان کے اظہار پر وفاقی محتسب نے شکایت کا کامیاب ازالہ کرتے ہوئے کیس کو داخلِ دفتر (Disposed of) کر دیا۔

علاقہ مکینوں اور سائلہ نے وفاقی محتسب ریجنل آفس خضدار کی فوری کارروائی اور غریب و مستحق افراد کے حقوق کے تحفظ کے لیے کیے جانے والے اقدامات کو سراہا ہے۔

وفاقی محتسب سیکرٹریٹ کی جانب سے اس عزم کا اعادہ کیا گیا ہے کہ وفاقی اداروں کے خلاف عوامی شکایات کے فوری اور بلا معاوضہ ازالے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جاتے رہیں گے۔

موضوعات:
اشتہار