رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 12° صاف 19° / 7°فجر 05:43ظہر 12:20عصر 15:55مغرب 17:32عشا 18:56
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
ریڈ زون کی بندش: وفاقی آئینی عدالت اور اسلام آباد ہائیکورٹ میں کل چھٹیعمان کے قریب سمندری بارودی سرنگوں سے دو آئل ٹینکرز میں آگ لگ گئیانتخابی اصلاحات کمیٹی پر ڈیڈلاک، حکومت پی ٹی آئی کے بغیر کمیٹی بنانے پر غورکم جونگ ان: شمالی کوریا ایٹمی ہتھیاروں سے کبھی دستبردار نہیں ہوگارانا عرفان نے ورلڈ کپ آف اسنوکر جیت لیاٹرمپ نے ایران کے خلاف تمام آپشنز کھلے رکھے ہیں: جیرڈ کشنرمکہ معاہدے کے رکن ممالک کا اسلام آباد اجلاس، یمن کی صورتحال ایجنڈے میں شامل: خواجہ آصفامریکی حمایت کے بغیر بھی ایران پر حملے کے لیے تیار ہیں، اسرائیلی فوجبلاول بھٹو کا نئے صوبوں پر ریفرنڈم کی مخالفت، پارلیمنٹ کے ذریعے فیصلے پر زوراذلان شاہ ہاکی: پاکستان اور ملائیشیا کا میچ 5-5 سے برابر، ملائیشیا فائنل میںبلوچستان بھر میں جے یو آئی کا احتجاجی دھرنا، اہم شاہراہیں بندآئرلینڈ کرکٹ ٹیم جنوری 2027 میں پہلی بار پاکستان کا دورہ کرے گی
صفحہ اول› بلوچستان ›جعفرآباد

جعفرآباد: ڈپٹی کمشنر خالد خان کی زیر صدارت دسمبر کی انسدادِ پولیو مہم کا جائزہ اجلاس

جعفرآباد: ڈپٹی کمشنر خالد خان کی زیر صدارت دسمبر کی انسدادِ پولیو مہم کا جائزہ اجلاس

جعفرآباد: ڈپٹی کمشنر جعفرآباد خالد خان کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پولیو ایریڈیکیشن کمیٹی (DPEC) کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں دسمبر کی قومی انسدادِ پولیو مہم (NID) کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں محکمہ صحت کے افسران، عالمی ادارہ صحت (WHO) کے نمائندگان اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

اس موقع پر محکمہ صحت اور ڈبلیو ایچ او کے نمائندگان نے ڈپٹی کمشنر کو دسمبر کی پولیو مہم کے حوالے سے تیاریوں، ٹیموں کی تشکیل، مائیکرو پلاننگ، ویکسین کی دستیابی اور دیگر انتظامات کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔

ڈپٹی کمشنر کی ہدایات

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر خالد خان نے کہا کہ پولیو کا خاتمہ ہم سب کی مشترکہ قومی ذمہ داری ہے، اس لیے دسمبر کی انسدادِ پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لیے تمام متعلقہ ادارے اپنی ذمہ داریاں پوری تندہی اور سنجیدگی سے ادا کریں۔

انہوں نے کہا کہ مہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے تمام بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کو یقینی بنایا جائے اور کوئی بھی بچہ ویکسین سے محروم نہ رہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ پولیو ٹیموں کی مؤثر نگرانی، سکیورٹی انتظامات اور مہم کے تمام مراحل کی باقاعدہ مانیٹرنگ کو یقینی بنایا جائے تاکہ ضلع جعفرآباد کو پولیو سے پاک بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جا سکیں۔

اشتہار