رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 15° صاف 19° / 7°فجر 05:43ظہر 12:20عصر 15:55مغرب 17:32عشا 18:56
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
ریڈ زون کی بندش: وفاقی آئینی عدالت اور اسلام آباد ہائیکورٹ میں کل چھٹیعمان کے قریب سمندری بارودی سرنگوں سے دو آئل ٹینکرز میں آگ لگ گئیانتخابی اصلاحات کمیٹی پر ڈیڈلاک، حکومت پی ٹی آئی کے بغیر کمیٹی بنانے پر غورکم جونگ ان: شمالی کوریا ایٹمی ہتھیاروں سے کبھی دستبردار نہیں ہوگارانا عرفان نے ورلڈ کپ آف اسنوکر جیت لیاٹرمپ نے ایران کے خلاف تمام آپشنز کھلے رکھے ہیں: جیرڈ کشنرمکہ معاہدے کے رکن ممالک کا اسلام آباد اجلاس، یمن کی صورتحال ایجنڈے میں شامل: خواجہ آصفامریکی حمایت کے بغیر بھی ایران پر حملے کے لیے تیار ہیں، اسرائیلی فوجبلاول بھٹو کا نئے صوبوں پر ریفرنڈم کی مخالفت، پارلیمنٹ کے ذریعے فیصلے پر زوراذلان شاہ ہاکی: پاکستان اور ملائیشیا کا میچ 5-5 سے برابر، ملائیشیا فائنل میںبلوچستان بھر میں جے یو آئی کا احتجاجی دھرنا، اہم شاہراہیں بندآئرلینڈ کرکٹ ٹیم جنوری 2027 میں پہلی بار پاکستان کا دورہ کرے گی

بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے 16 دہشت گرد ہلاک

بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے 16 دہشت گرد ہلاک
فائل فوٹو: بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے 16 دہشت گرد ہلاک — تصویر: بشکریہ balochistanpulse.com

نوشکی: بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الہندوستان کے 16 دہشت گرد بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے نتیجے میں مارے گئے، جن میں انتہائی مطلوب خارجی خمیم عرف رف بھی شامل ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ کے مطابق نوشکی میں دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا گیا، جہاں کارروائی کے دوران 8 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

سبی میں دہشت گردوں کی نقل و حرکت روکنے کے لیے کارروائی کی گئی، جس کے دوران 2 دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے۔ 22 اور 23 نومبر کو پنجگور اور کیچ میں بھی کارروائیاں کی گئیں، جن میں دہشت گردوں کے ٹھکانے تباہ کر دیے گئے اور فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے مزید 2 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

دریں اثنا خیبر کے علاقے باڑہ میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے انتہائی مطلوب خارجی خمیم عرف رف سمیت 4 خوارج کو ہلاک کر دیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے خارجی خمیم عرف رف نے باچا خان ایئرپورٹ پر حملے کی دھمکی آمیز ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کی تھی۔ ذرائع کے مطابق وہ سیکیورٹی فورسز اور شہریوں کے خلاف دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث تھا۔ فتنہ الخوارج کے دیگر عناصر کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بھارتی پشت پناہی میں سرگرم دہشت گردوں کے خلاف کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا اور دہشت گردوں کو انجام تک پہنچانے پر ان کی پیشہ ورانہ کارکردگی کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کی مسلسل کامیابیاں ملک کے امن و استحکام کے لیے ان کے عزم اور قربانیوں کی مظہر ہیں۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بلوچستان میں کامیاب کارروائیوں کے دوران 12 بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کی ہلاکت پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ غیر ملکی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردی کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کامیابیاں قابلِ فخر ہیں اور پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی بہادر سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔ ان کے مطابق شہدا اور غازیوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، اور بلوچستان میں امن و ترقی کے دشمنوں کو ہر صورت ناکام بنایا جائے گا۔

اشتہار