رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 20° جزوی بادل 21° / 8°فجر 05:37ظہر 12:17عصر 15:57مغرب 17:34عشا 18:57
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
آبنائے ہرمز میں اماراتی کمپنی کے جہاز پر حملہ، ایک اہلکار لاپتا، 11 زخمیسندھ میں خون بہا تو ذمہ دار بلاول بھٹو ہوں گے: مصطفیٰ کمالدشمن کی کارروائی پر جواب زیادہ سخت ہوگا، جغرافیائی حدود کا پابند نہیں: ایرانی فوجنجکاری کمیشن اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی کے انضمام کی تیاریبحرین اور کویت پر ایرانی حملے خطرناک کشیدگی کا باعث: قطری وزارت خارجہبلاول بھٹو: گزشتہ روز کچھ زیادہ سچ بول دیا، تنقید کرنے والوں کو جوابامریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ تل ابیب پہنچ گئے، اسرائیلی فوجی قیادت سے ملاقاتبیرسٹر گوہر کا چیف جسٹس سے مطالبہ: انصاف ہوتا ہوا نظر آئے، دنیا عدالتوں کو دیکھ رہی ہےلٹن داس ٹیسٹ کی ایک اننگز میں 8 شکار کرنے والے پہلے وکٹ کیپر بن گئےموبائل ایپ سے قرضوں پر شرحِ منافع میں 67 فیصد کمیبابراعظم کو صرف ایک لمبی اننگز کی ضرورت ہے: یونس خانشفقت امانت علی کا خون کے سرطان میں مبتلا ہونے کا انکشاف

برشور میں دینی مدارس کی رجسٹریشن کا عمل تیز، علما کرام کی مکمل تعاون کی یقین دہانی

برشور: 18 نومبر۔ ڈپٹی کمشنر برشور فلائٹ لیفٹیننٹ (ر) خالد شمس کی خصوصی ہدایات پر ضلع بھر کے دینی مدارس کی رجسٹریشن کا عمل تیز کر دیا گیا ہے۔

اس سلسلے میں مقامی علما کرام اور مہتممینِ مدارس کے ایک نمائندہ وفد نے اسسٹنٹ کمشنر برشور سید رضی ہریرہ سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔

حکومتی پالیسی کے مطابق رجسٹریشن

ملاقات کے دوران اسسٹنٹ کمشنر سید رضی ہریرہ نے وفد کو بتایا کہ وفاقی اور صوبائی حکومت کی پالیسی کے مطابق اور ڈپٹی کمشنر کے احکامات کی روشنی میں تمام غیر رجسٹرڈ مدارس کو مروجہ قوانین اور بلوچستان چیریٹیز اتھارٹی کے طریقہ کار کے تحت رجسٹر کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ رجسٹریشن کا مقصد مدارس کو قانونی تحفظ اور سرکاری سہولیات فراہم کرنا ہے، جس کے لیے ضلعی انتظامیہ دستاویزات کی جانچ پڑتال سمیت تمام مراحل میں ہر ممکن تعاون کرے گی۔

علما کرام کی یقین دہانی

اس موقع پر وفد میں شامل علما کرام اور مہتممینِ مدارس نے ضلعی انتظامیہ کے مثبت اقدام کو سراہتے ہوئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

علما کرام نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دینی مدارس قانون کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں اور باہمی مشاورت کے ذریعے تمام مدارس کی بروقت رجسٹریشن کو یقینی بنایا جائے گا۔

اشتہار