بارکھان: ڈپٹی کمشنر سعید الرحمٰن کاکڑ کی ہدایت پر شہر بھر میں صفائی مہم جاری

بارکھان: ڈپٹی کمشنر بارکھان سعید الرحمٰن کاکڑ کی خصوصی ہدایات پر میونسپل کمیٹی بارکھان کی جانب سے شہر بھر میں صفائی مہم جاری ہے۔
اس دوران مختلف علاقوں، بازاروں، گلیوں اور اہم شاہراہوں پر صفائی ستھرائی کا کام کیا جا رہا ہے۔
ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ عملے کو ہدایت کی ہے کہ صفائی کے عمل کو باقاعدگی سے جاری رکھا جائے اور شہر میں صفائی کے معیار کو مزید بہتر بنایا جائے تاکہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کیا جا سکے۔
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان
اشتہار











