رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 9° جزوی بادل 19° / 8°فجر 05:39ظہر 12:18عصر 15:57مغرب 17:33عشا 18:57
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
رانا ثنا اللہ کی صدر زرداری سے اپیل: نئے صوبوں پر بحث تعمیری رکھنے کے لیے بیٹوں کو سمجھائیںسعودی اتحاد کا جیزان میں حوثیوں کے دو بیلسٹک میزائل تباہ کرنے کا دعویٰمیرعلی میں آپریشن، خواتین کے بھیس میں رکشے پر فرار کی کوشش کرنے والے دہشت گرد ہلاک: سیکیورٹی ذرائعڈیرہ مراد جمالی: جعفر ایکسپریس کو دھماکے سے اڑانے کی کوشش ناکام، ریلوے ٹریک کو جزوی نقصانبلاول بھٹو کا شکوہ: وزیراعظم معاشی منصوبہ لائیں تو ایک وزیر اپنا ایجنڈا سامنے رکھ دیتا ہےراولپنڈی ٹیسٹ: چوتھے روز 6 ہزار پولیس اہلکار سیکیورٹی اور ٹریفک ڈیوٹی پر تعیناتپاکستان اور ترکیہ کے توانائی تعاون میں نیا باب، سمندری علاقوں میں تیل و گیس کا سروےافغانستان میں دہشت گرد گروہوں سے رکن ممالک کو شدید خطرات: سلامتی کونسل کی سربراہویمنز ایمرجنگ نیشنز ٹرافی: آئرلینڈ کے ہاتھوں پاکستان ویمن ٹیم کو 9 وکٹوں سے شکستایران کے خلاف جنگ پر امریکی اخراجات 48 ارب ڈالر سے تجاوز، پینٹاگون سے حساب طلبمحمد عباس: سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کامیابی خوش آئند ہےنیٹ فلکس سیریز ‘جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو’ کا پہلا ٹریلر 24 نومبر کو ریلیز ہوگا

ٹرمپ کا ایران کے خلاف فوجی کارروائی کا فیصلہ آئندہ برس تک مؤخر کرنے کا عندیہ

ٹرمپ کا ایران کے خلاف فوجی کارروائی کا فیصلہ آئندہ برس تک مؤخر کرنے کا عندیہ
فائل فوٹو: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ — تصویر: بشکریہ whyy.org

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف ممکنہ نئی فوجی کارروائی کا حتمی فیصلہ آئندہ برس کے آغاز تک مؤخر کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے اسرائیلی قیادت کی جلد بازی پر بھی تنقید کی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ ایران کے معاملے پر کوئی جلدی نہیں ہے، وہ اس حوالے سے آئندہ سال تک انتظار کریں گے، کیونکہ امریکا کے پاس ایران کے منجمد اربوں ڈالر اور سمندری ناکہ بندی کا مؤثر ہتھیار موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ بعض اتحادی ممالک فوری کارروائی کے خواہشمند ہیں تاہم واشنگٹن اپنے قومی مفادات کو سامنے رکھ کر ہی کوئی فیصلہ کرے گا۔

سفارتی مبصرین کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کے اس تازہ بیان سے مشرقِ وسطیٰ میں فوری بڑی جنگ کے خدشات فی الحال ٹل گئے ہیں اور سفارتی ذرائع کو مزید وقت مل گیا ہے۔

اشتہار