ایران تنازع پر روس اور چین سے مدد نہیں مانگیں گے، ٹرمپ کا دوٹوک اعلان

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح الفاظ میں اعلان کیا ہے کہ امریکا مشرقِ وسطیٰ میں ایران کے ساتھ جاری کشیدگی یا تنازع ختم کرانے کے لیے روس اور چین سے کسی قسم کی ثالثی یا مدد نہیں مانگے گا۔
ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے کے انٹرویو میں امریکی صدر نے کہا کہ امریکا ایک خود مختار عالمی طاقت ہے اور ایران کے معاملے پر اپنے فیصلے خود کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین میں ان کا شاندار استقبال امریکا اور چین کے دو طرفہ تجارتی تعلقات کے لیے بڑی کامیابی ہے، تاہم مشرقِ وسطیٰ کی سیکیورٹی پالیسی واشنگٹن خود طے کرے گا۔
سفارتی حلقوں کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کے اس بیان سے ان قیاس آرائیوں کا خاتمہ ہو گیا ہے جن میں ماسکو اور بیجنگ کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان ثالث قرار دیا جا رہا تھا۔
اشتہار











