امریکی سینیٹ میں ایران جنگ روکنے کی قرارداد مسترد، ٹرمپ کے اختیارات برقرار

واشنگٹن: امریکی پارلیمنٹ کے ایوانِ بالا سینیٹ نے ایران کے خلاف فوجی کارروائی روکنے اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جنگی اختیارات محدود کرنے سے متعلق پیش کی گئی قرارداد کو اکثریتی رائے سے مسترد کر دیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق واشنگٹن میں ہونے والے اجلاس میں طویل بحث کے بعد رائے شماری کرائی گئی، جس میں قرارداد کے حق میں 48 جبکہ مخالفت میں 51 ووٹ ڈالے گئے، جس کے بعد یہ بل ناکام ہو گیا۔
ڈیموکریٹک سینیٹرز نے کہا کہ امریکی آئین کے تحت کانگریس کی باضابطہ منظوری کے بغیر کسی بھی ملک کے خلاف جنگ مسلط کرنے کا اختیار صدر کے پاس نہیں ہونا چاہیے۔
ری پبلکن اراکین کا کہنا تھا کہ ایران کی جانب سے خطے میں امریکی مفادات اور اتحادیوں کو درپیش خطرات کے پیشِ نظر صدر ٹرمپ کے ہاتھ باندھنا قومی سلامتی کے منافی ہوگا۔
اشتہار











