اورماڑہ: اسسٹنٹ کمشنر ماہ نور برکت کا غوث بہار پبلک لائبریری کا دورہ
اورماڑہ: اسسٹنٹ کمشنر اورماڑہ ڈاکٹر ماہ نور برکت نے غوث بہار پبلک لائبریری اورماڑہ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے لائبریری کے بنیادی ڈھانچے، دستیاب سہولیات اور مجموعی انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔
دورے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر نے لائبریری کے انتظام و انصرام، عملے کی حاضری، صفائی ستھرائی اور طلبہ کے لیے فراہم کردہ تعلیمی و مطالعاتی سہولیات کا معائنہ کیا۔
انہوں نے لائبریری کی بہتر دیکھ بھال، عملے کی باقاعدہ حاضری اور طلبہ کے لیے سازگار تعلیمی ماحول کی فراہمی کی ضرورت پر زور دیا۔
اس موقع پر انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عوامی تعلیمی اداروں کی بہتری، دستیاب سہولیات کے مؤثر استعمال اور طلبہ کو بہتر مطالعاتی ماحول کی فراہمی کے لیے ضروری اقدامات کو یقینی بنایا جائے گا۔
یہ دورہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تعلیمی سرگرمیوں کے فروغ، عوامی اداروں کی بہتری اور نوجوان نسل کے لیے بہتر تعلیمی مواقع فراہم کرنے کے عزم کا عکاس ہے۔











