رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 10° صاف 20° / 8°فجر 05:44ظہر 12:20عصر 15:55مغرب 17:31عشا 18:56
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
گوادر: وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کی آمد، ترقیاتی منصوبوں کا اعلیٰ سطحی اجلاسریڈ زون کی بندش: وفاقی آئینی عدالت اور اسلام آباد ہائیکورٹ میں کل چھٹیعمان کے قریب سمندری بارودی سرنگوں سے دو آئل ٹینکرز میں آگ لگ گئیانتخابی اصلاحات کمیٹی پر ڈیڈلاک، حکومت پی ٹی آئی کے بغیر کمیٹی بنانے پر غورکم جونگ ان: شمالی کوریا ایٹمی ہتھیاروں سے کبھی دستبردار نہیں ہوگارانا عرفان نے ورلڈ کپ آف اسنوکر جیت لیاٹرمپ نے ایران کے خلاف تمام آپشنز کھلے رکھے ہیں: جیرڈ کشنرمکہ معاہدے کے رکن ممالک کا اسلام آباد اجلاس، یمن کی صورتحال ایجنڈے میں شامل: خواجہ آصفامریکی حمایت کے بغیر بھی ایران پر حملے کے لیے تیار ہیں، اسرائیلی فوجبلاول بھٹو کا نئے صوبوں پر ریفرنڈم کی مخالفت، پارلیمنٹ کے ذریعے فیصلے پر زوراذلان شاہ ہاکی: پاکستان اور ملائیشیا کا میچ 5-5 سے برابر، ملائیشیا فائنل میںبلوچستان بھر میں جے یو آئی کا احتجاجی دھرنا، اہم شاہراہیں بند
مارکیٹ
KSE-100177,664▼0.22%KMI-30256,705▼0.35%ڈالر276.18روپےیورو303.06روپےپاؤنڈ361.95روپےریال73.65روپےدرہم75.20روپےسونا فی تولہ376,792روپےسونا3,638$/اونسچاندی43.16$/اونسبٹ کوائن59,961$▼1.02%

ابھی مائیکرو فنانس بینک پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں لسٹ، ٹریڈنگ کا آغاز

ابھی مائیکرو فنانس بینک پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں لسٹ، ٹریڈنگ کا آغاز

کراچی: ابھی مائیکرو فنانس بینک کی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں لسٹنگ مکمل ہونے کے بعد اس کے حصص کی ٹریڈنگ کا باضابطہ آغاز ہو گیا۔

اس موقع پر روایتی گونگ (گھنٹہ) بجانے کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں مالیاتی شعبے کی اہم شخصیات اور بینک کی قیادت نے شرکت کی۔ تقریب میں سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے کمشنر ذیشان آر خٹک، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے چیف ایگزیکٹو آفیسر فرخ سبزواری، ووسٹوک ایمرجنگ فنانس اور اسپیڈ انویسٹ کے نمائندے بھی موجود تھے۔

ابھی مائیکرو فنانس بینک نے ابتدائی عوامی پیشکش (آئی پی او) کے ذریعے 13 کروڑ 20 لاکھ حصص فروخت کیے، جن میں سے 75 فیصد ادارہ جاتی سرمایہ کاروں اور 25 فیصد عام سرمایہ کاروں کے لیے مختص کیے گئے۔

ابھی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عمیر انصاری نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ آج کا دن ابھی کے سفر میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ ادارے نے 2021 میں ایک فن ٹیک کمپنی کے طور پر سفر کا آغاز کیا تھا اور اب بینک پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں لسٹڈ ہو چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پبلک لسٹڈ ادارے کی حیثیت سے بینک اپنی کارپوریٹ گورننس، شفافیت اور ادارہ جاتی صلاحیتوں کو مزید مستحکم کرے گا۔ ملک بھر میں محروم طبقات، کاروباری افراد اور چھوٹے کاروباروں کے لیے مالیاتی خدمات تک رسائی کو وسعت دینے پر توجہ دی جائے گی۔

عمیر انصاری کا کہنا تھا کہ یہ سنگ میل ابھی کے وسیع تر وژن کو مزید تقویت دیتا ہے، جس کا مقصد مالیاتی سہولیات تک رسائی کو کسی مخصوص طبقے کی مراعات کے بجائے ہر فرد کا بنیادی حق بنانا ہے۔

اعتماد ڈیسک

اشتہار