رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 20° صاف 20° / 8°فجر 05:41ظہر 12:19عصر 15:56مغرب 17:32عشا 18:56
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
وفاقی کابینہ نے شوگر سیکٹر کو ڈی ریگولیٹ کرنے کی قومی پالیسی منظور کر لیایران کی زمینی ناکہ بندی ناممکن، عباس عراقچی کا دعویٰوزیراعظم کی گورنر خیبرپختونخوا کو دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مکمل وفاقی تعاون کی یقین دہانیآئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا 11 دسمبر کو اجلاس، پاکستان کی اگلی قسط کی منظوری کا امکانمولانا فضل الرحمان کی لاہور میں نقل و حرکت محدود، جے یو آئی ف کی لاہور ہائیکورٹ میں درخواستسلطان اذلان شاہ ہاکی کپ: پاکستان نے جنوبی کوریا کو سنسنی خیز مقابلے میں 3-2 سے ہرا دیاوزیراعظم کی وزرا کو ہدایت: نئے صوبوں پر ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی سے گریز کریںرائزنگ سٹارز ایشیا کپ: پاکستان شاہینز کی نیپال اے کو 96 رنز سے شکستٹیکس جمع نہ کرانے پر قانونی کارروائی ہوگی: علی پرویز ملکلاہور قلندرز نے کمندو مینڈس کو ڈائریکٹ سائن کر لیاحکومتِ بلوچستان کا دہشتگردوں کی معلومات پر کروڑوں روپے انعام کا اعلانایران کے سپریم لیڈر کا آبادی بڑھانے پر زور، جلد شادی اور زیادہ بچوں کی اپیل
مارکیٹ
KSE-100178,107▼0.24%KMI-30257,373▼0.29%ڈالر276.39روپےیورو302.91روپےپاؤنڈ362.12روپےریال73.70روپےدرہم75.26روپےسونا فی تولہ365,749روپےسونا3,529$/اونسچاندی40.01$/اونسبٹ کوائن58,950$▼1.47%

پیٹرولیم لیوی کی رقم قومی خزانے میں تاخیر سے جمع، آڈیٹر جنرل کا انکشاف

پیٹرولیم لیوی کی رقم قومی خزانے میں تاخیر سے جمع، آڈیٹر جنرل کا انکشاف
فائل فوٹو: آڈیٹر جنرل آف پاکستان کا دفتر، اسلام آباد — تصویر: بشکریہ thenews.com.pk

اسلام آباد: پیٹرول اور ڈیزل پر وصول لیوی قومی خزانے میں بروقت جمع نہ کرائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ آڈیٹر جنرل کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ 4 آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے عوام سے وصول کیے گئے 3 ارب 40 کروڑ روپے سے زائد رقم 4 ماہ تک اپنے پاس رکھی۔

تاخیر سے ادائیگی پر 4 کروڑ 63 لاکھ روپے کا سرچارج بھی وصول نہ کیا جا سکا۔ رپورٹ میں ڈائریکٹوریٹ جنرل آئل کی نگرانی پر سوالات اٹھائے گئے ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق عوام نے گاڑی میں پیٹرول اور ڈیزل ڈلواتے وقت لیوی ادا کی، مگر یہ رقم قومی خزانے تک پہنچنے میں 4 ماہ لگ گئے۔

آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے پیٹرولیم ڈویژن سے متعلق مالی سال 2025-26 کی رپورٹ میں بے ضابطگیوں کی نشاندہی کی ہے۔ آڈٹ رپورٹ کے مطابق 4 آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے پیٹرولیم لیوی کی مد میں 3 ارب 40 کروڑ 52 لاکھ 38 ہزار روپے تاخیر سے جمع کرائے، جبکہ آڈٹ حکام نے 61 کیسز کا جائزہ لیا۔

رپورٹ کے مطابق پیٹرولیم لیوی کی بروقت وصولی کی موثر نگرانی نہ ہونے کے باعث قومی خزانے کو مالی نقصان پہنچا۔ تاخیر سے ادائیگی پر سرچارج وصول نہ کرنا پبلک فنانس مینجمنٹ ایکٹ 2019 کی خلاف ورزی ہے۔

معاملہ اکتوبر 2025 میں پیٹرولیم ڈویژن کی انتظامیہ کے سامنے بھی اٹھایا گیا تھا۔ آڈٹ حکام نے تاخیر سے ادائیگی کرنے والی کمپنیوں سے واجب الادا سرچارج وصول کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

اشتہار