رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 9° صاف 20° / 8°فجر 05:41ظہر 12:19عصر 15:56مغرب 17:32عشا 18:56
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
وفاقی کابینہ نے شوگر سیکٹر کو ڈی ریگولیٹ کرنے کی قومی پالیسی منظور کر لیایران کی زمینی ناکہ بندی ناممکن، عباس عراقچی کا دعویٰوزیراعظم کی گورنر خیبرپختونخوا کو دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مکمل وفاقی تعاون کی یقین دہانیآئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا 11 دسمبر کو اجلاس، پاکستان کی اگلی قسط کی منظوری کا امکانمولانا فضل الرحمان کی لاہور میں نقل و حرکت محدود، جے یو آئی ف کی لاہور ہائیکورٹ میں درخواستسلطان اذلان شاہ ہاکی کپ: پاکستان نے جنوبی کوریا کو سنسنی خیز مقابلے میں 3-2 سے ہرا دیاوزیراعظم کی وزرا کو ہدایت: نئے صوبوں پر ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی سے گریز کریںرائزنگ سٹارز ایشیا کپ: پاکستان شاہینز کی نیپال اے کو 96 رنز سے شکستٹیکس جمع نہ کرانے پر قانونی کارروائی ہوگی: علی پرویز ملکلاہور قلندرز نے کمندو مینڈس کو ڈائریکٹ سائن کر لیاحکومتِ بلوچستان کا دہشتگردوں کی معلومات پر کروڑوں روپے انعام کا اعلانایران کے سپریم لیڈر کا آبادی بڑھانے پر زور، جلد شادی اور زیادہ بچوں کی اپیل
مارکیٹ
KSE-100178,542▲0.60%KMI-30258,118▲0.71%ڈالر276.55روپےیورو302.03روپےپاؤنڈ360.71روپےریال73.75روپےدرہم75.30روپےسونا فی تولہ368,471روپےسونا3,553$/اونسچاندی40.73$/اونسبٹ کوائن59,820$▼2.37%

سرکاری قرضوں کے مؤثر انتظام کے لیے انتظامی ڈھانچہ مضبوط بنانے کا فیصلہ

سرکاری قرضوں کے مؤثر انتظام کے لیے انتظامی ڈھانچہ مضبوط بنانے کا فیصلہ
فائل فوٹو: آئی ایم ایف کا صدر دفتر، واشنگٹن — تصویر: بشکریہ ویکی پیڈیا

اسلام آباد: حکومت نے سرکاری قرضوں کے مؤثر انتظام کے لیے انتظامی ڈھانچہ مضبوط بنانے کی تیاری کر لی ہے۔ آئی ایم ایف شرائط کے تحت دو اہم عہدوں پر بھرتی کے لیے درخواستیں طلب کر لی گئی ہیں۔

قرضوں کے انتظامی ڈھانچے میں بھرتیاں

نجی ٹی وی کے مطابق پچھلے سال مالی خسارہ پورا کرنے کے لیے حکومت نے تقریباً 6 ہزار ارب روپے قرض لیا۔ قرضوں کا بڑھتا حجم، بروقت ادائیگیوں اور مقامی و بیرونی قرضوں پر انحصار میں توازن پیدا کرنے کے چیلنج کے پیش نظر حکومت نے انتظامی ڈھانچہ مضبوط کرنے کے لیے نئی بھرتیوں کا فیصلہ کیا۔

ڈیبٹ منیجمنٹ آفس میں ڈائریکٹر آپریشنز اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر اسٹریٹیجی اینڈ آپریشنز کی اسامیوں کے لیے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔ دونوں عہدوں کے لیے درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 5 دسمبر مقرر کی گئی ہے۔

مرکزی ڈائریکٹوریٹ نیشنل سیونگز میں ڈائریکٹر جنرل کی اسامی پر بھی بھرتی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

فنانسنگ اور قرضوں کی صورتحال

حکومت نے مقامی اور بیرونی ذرائع سے مجموعی طور پر 5 ہزار 967 ارب روپے کی خالص فنانسنگ حاصل کی۔ بجٹ خسارے کا 75 فیصد مقامی جبکہ 25 فیصد بیرونی ذرائع سے پورا کیا گیا۔

بیرونی ذرائع سے حاصل ہونے والی خالص فنانسنگ تقریباً دوگنا اضافے کے ساتھ ایک ہزار 177 ارب روپے تک پہنچ گئی۔ بیرونی قرضوں سے حاصل رقم 2 ہزار 882 ارب سے بڑھ کر 3 ہزار 805 ارب روپے ہو گئی، جبکہ اسی عرصے میں 2 ہزار 627 ارب روپے کے بیرونی قرضے واپس کیے گئے۔

مقامی قرضوں کا حجم 31 ہزار 320 ارب سے بڑھ کر 33 ہزار 43 ارب روپے تک جا پہنچا۔ مقامی ذرائع سے مجموعی قرضوں کے حصول میں ایک سال کے دوران ساڑھے 5 فیصد اضافہ ہوا۔ حکومت نے 28 ہزار 264 ارب روپے کے مقامی قرضے واپس کیے۔

اشتہار